جھارکھنڈ میں 16 ماؤ نوازوں نے ہتھیار ڈال دیے

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2026
جھارکھنڈ میں 16 ماؤ نوازوں نے ہتھیار ڈال دیے
جھارکھنڈ میں 16 ماؤ نوازوں نے ہتھیار ڈال دیے

 



رانچی: جھارکھنڈ میں 16 ماؤ نوازوں نے، جن میں 39 لاکھ روپے کے انعام یافتہ 6 شدت پسند بھی شامل ہیں، منگل کو پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ پولیس کے مطابق خودسپردگی کرنے والوں میں سی پی آئی (ماؤسٹ) کے ریجنل کمیٹی رکن سنتوش مہتو عرف بسودیو دا عرف دلیپ بھی شامل ہے، جو 128 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے سر پر 15 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

حکام نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والوں میں پانچ خواتین، ایک ریجنل کمیٹی رکن، ایک زونل کمیٹی رکن، دو سب زونل کمیٹی ارکان اور دو ایریا کمیٹی کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زونل کمیٹی رکن چندن لوہرا، جو 78 مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا، نے بھی خودسپردگی کی۔ خودسپردگی کے دوران ماؤ نوازوں نے 6 انساس رائفلیں، 2 اے کے-47، 38 میگزین اور 1,562 کارتوس پولیس کے حوالے کر دیے۔