منی پور- اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ دو گرفتار

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2025
منی پور-  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ دو گرفتار
منی پور- اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ دو گرفتار

 



امپھال ۔ منی پور پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو بین الریاستی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 2 کلو براؤن شوگر برآمد کی۔ یہ کارروائی سیکمائی پولیس اسٹیشن کے دائرے میں آنے والے سیکمائی پانگال تبی علاقے میں انجام دی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت تھوبال ضلع کے رہائشی محمد مستکیم ولد لیلونگ لو مانگا اور عمر خان ولد لیلونگ چھنگخام ماننگ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ریاست میں بھتہ خوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن اور ناکہ بندی مہم جاری ہے۔

اسی دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے ریاست کے سرحدی اور حساس علاقوں میں مسلسل تلاشی مہم اور نگرانی کی کارروائیاں انجام دیں جس کے نتیجے میں مختلف مقامات سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سیکورٹی فورسز نے یوران چرو گاؤں اور اس کے اطراف کے علاقوں سے ایک 0.32 پستول، ایک 9 ملی میٹر پستول، ایک 0.22 رائفل، ایک ریپیٹر گن، تین دستی بم، دو ڈیٹونیٹر اور تین 0.32 کے زندہ کارتوس برآمد کیے۔

ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے تھوبال ضلع کے کھونجم پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ٹینتھا ٹوا بند کے دامن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ برآمد شدہ سامان میں ایک ایم 16 رائفل، ایک ایس بی بی ایل پی اے جی ریپیٹر، ایک 0.22 رائفل بمعہ میگزین، پانچ 9 ملی میٹر پستول بمعہ میگزین، مختلف اقسام کے چھ کارتوس، چار 12 بور کارتوس اور دو دستی بم شامل ہیں۔

منی پور پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھی مہم جاری رکھی۔ پولیس نے 17 خلاف ورزیوں پر 46,000 روپے کے جرمانے عائد کیے۔

پولیس کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں 115 ناکے قائم کیے گئے جن میں سے کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔ این ایچ 37 شاہراہ پر ضروری اشیاء لے جانے والی 245 گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ریاست کے تمام حساس علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس مقامات پر سیکورٹی قافلے کی نگرانی میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور جھوٹی ویڈیوز سے ہوشیار رہیں۔ اگر کسی مشکوک ویڈیو یا آڈیو کلپ کی تصدیق درکار ہو تو مرکزی کنٹرول روم کے نمبر 9233522822 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر جعلی پوسٹس کے پھیلاؤ کا امکان ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس طرح کی جعلی پوسٹس اپ لوڈ کرنے یا شیئر کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ لوٹے گئے اسلحے، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو فوری طور پر پولیس یا قریبی سیکورٹی فورس کے حوالے کریں۔