منڈکا آتشزدگی: مکان مالک گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2022
منڈکا آتشزدگی: مکان مالک گرفتار
منڈکا آتشزدگی: مکان مالک گرفتار

 



 

نئی دہلی: منڈکا آتشزدگی کے واقعہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے عمارت کے مالک منیش لاکرا کو گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کے منڈکا علاقے میں جمعہ کی شام ایک تجارتی عمارت میں آگ لگ گئی، جس میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی دوسری منزل پر ایک میٹنگ جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور لوگ اس میں پھنس گئے۔

عمارت میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ بھی نہیں تھا۔ پولس نے مالک منیش لاکرا، اس کی ماں اور بیوی کے علاوہ دو بھائیوں ہریش اور ورون گوئل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے جائیداد کرایہ پر دی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق گوئل برادران نے اپنے ملازمین کی حفاظت کا خیال نہیں رکھا۔ پولیس ان دونوں کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

موٹیویشنل پروگرام کی وجہ سے واقعہ کے وقت زیادہ تر ملازمین دوسری منزل پر موجود تھے۔ منڈکا تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر گلشن ناگپال کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ہفتہ کی شام 5.45 بجے پی سی آر کال کے ذریعے ملی۔

پولیس اسٹیشن کا عملہ مین روہتک روڈ پر پلاٹ نمبر 193 پر بنی عمارت کے قریب پہنچا جہاں لوگ پہلے سے ہی نیچے جمع تھے۔ مین روڈ پر کچھ لوگ شیشے کی کھڑکی توڑ کر نیچے اتر آئے تھے۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے، این ڈی آر ایف کے عملے اور دیگر ایجنسیوں کو بھی موقع پر بلایا گیا۔