بہرائچ: آدم خور بھیڑیے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا: محکمہ جنگلات

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-10-2025
بہرائچ: آدم خور بھیڑیے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا: محکمہ جنگلات
بہرائچ: آدم خور بھیڑیے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا: محکمہ جنگلات

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
ایک آدم خور بھیڑیا جس نے حال ہی میں 25 سے زائد افراد پر حملہ کیا تھا، آج صبح کئیسرگنج علاقے میں محکمہ جنگلات کے شوٹرز نے ہلاک کر دیا۔ دیوی پاتن ڈویژن کے جنگلات کے محافظ ڈاکٹر سمرن نے بتایا کہ حملہ کرنے والے چار بھیڑیوں میں سے دو کو مار گرایا گیا ہے جبکہ ٹیمیں باقی دو کی تلاش میں مصروف ہیں، جن میں سے ایک زخمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح 4 بجے ہم نے ایک بھیڑیا مار گرایا جس نے انسانوں پر حملہ کیا تھا۔ کل چار بھیڑیے تھے، جن میں سے دو مارے جا چکے ہیں، ایک زخمی اور لاپتہ ہے، جبکہ ایک باقی ہے۔ ہم ان بھیڑیوں کو ٹریس کرنے کے لیے تھرمل ڈرونز استعمال کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس کل پانچ ٹیمیں ہیں، جن میں ٹرینکولائزر (بے ہوش کرنے والے ہتھیار) اور جال رکھنے والی ٹیمیں شامل ہیں۔ 27 ستمبر کو وزیراعلیٰ نے بہرائچ کا دورہ کیا تھا اور صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے ہمیں ہدایت دی تھی کہ ان بھیڑیوں کو یا تو پکڑا جائے یا مار دیا جائے۔ ہمارا پہلا مقصد ہمیشہ جانور کو بے ہوش کرکے پکڑنا ہوتا ہے، لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو اسے ہلاک کرنا پڑتا ہے۔
دریں اثنا، بہرائچ کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر  رام سنگھ یادو نے بتایا کہ 9 ستمبر سے اب تک 6 افراد ہلاک اور 25 سے 26 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے کئیسرگنج تحصیل کے مجھرا ٹوکلی علاقے میں پیش آئے ہیں۔ رام سنگھ یادو نے کہا کہ کئیسرگنج تحصیل کے مجھرا ٹوکلی علاقے میں 9 ستمبر سے بھیڑیوں کے حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ تب سے اب تک چھ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، اور تقریباً پچیس سے چھبیس لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 9 ستمبر سے بہرائچ کے لوگ مسلسل خوف اور اضطراب کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، خاص طور پر بچوں پر جنگلی جانوروں کے حملوں کے بعد۔
یہ خوفناک صورتحال اس وقت شروع ہوئی جب ستمبر میں ایک کم عمر لڑکی جنگلی جانور (جسے بھیڑیا سمجھا جا رہا ہے) کے حملے میں مارے گئی۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر رام سنگھ یادو نے یقین دلایا کہ ڈرون کیمرے، جال اور ٹریپ علاقے میں نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ شکاری جانور کو پکڑا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کی ٹیمیں علاقے میں سرگرم ہیں۔ ٹرپ کیمرے، ڈرون کیمرے اور جال نصب کیے گئے ہیں تاکہ بھیڑیے کو پکڑا جا سکے۔ لیکن بھیڑیا مسلسل اپنی جگہ بدل رہا ہے اور گنے اور دھان کے کھیتوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے پکڑنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔