ممتا ،بھوانی پور سے لڑیں گی ،شوبھن ہوںگے مستعفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
لوٹ کر ممتا بھوانی پور آئیں
لوٹ کر ممتا بھوانی پور آئیں

 

 

کولکاتا ۔ مغربی بنگال میں قانون ساز کونسل کی تشکیل کی بحث کے درمیان وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لے چکی ممتا بنرجی نے اپنی پرانی اسمبلی نشست بھوانی پور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لئے ، یہاں سے ایم ایل اے منتخب ہونے والے شوبھن دیو چٹوپادھیائے استعفی دینے جارہے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شوبھن دیو چٹوپادھیائے نے اسپیکر ویمان بنرجی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ وہ شام تک اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

سی ایم ممتا بنرجی بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخاب لڑیں گی اور اسمبلی کی رکنیت حاصل کریں گی۔ ریاست میںقانون ساز کونسل کے تشکیل کے عمل کو شروع کرنے کے لئے ریاستی کابینہ نے اپنی مہر ثبت کردی ہے۔ قانون ساز کونسل کے اراکین کے بھی ایم ایل اے کی طرح اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ وہ بھی وزیر یا وزیر اعلی بن سکتے ہیں۔ بہر حال دیدی کو الیکشن لڑانے کے لئے پہلے بھوانی پور حلقہ سے ٹی ایم سی کے ایم ایل اے اور وزیر زراعت شوبھن دیو چٹوپادھیائے اس نشست سے استعفی دیں گے۔ امکان ہے کہ شوبھن دیو چٹوپادھیائے کو راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا۔