کولکاتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بھوانی اسمبلی حلقے میں پہلے مرحلے کی گنتی کے بعد اپنے قریبی حریف سویندو ادھیکاری پر 1,996 ووٹوں سے آگے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ممتا بنرجی نے ابتدائی مرحلے میں 3,666 ووٹ حاصل کیے جبکہ ادھیکاری کو 1,670 ووٹ ملے۔
ریاست بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔