ای سی نے بنگال میں ایس آئی آر کی فہرست میں سے 8 لاکھ نام حذف کیے: ممتا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-03-2026
ای سی نے بنگال میں ایس آئی آر کی فہرست میں سے 8 لاکھ نام حذف کیے: ممتا
ای سی نے بنگال میں ایس آئی آر کی فہرست میں سے 8 لاکھ نام حذف کیے: ممتا

 



نکسل باڑی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر عمل کے تحت جانچے گئے 27 لاکھ ووٹروں میں سے پہلے ضمنی فہرست میں 8 لاکھ نام حذف کر دیے گئے ہیں۔
دارجلنگ ضلع کے سلی گوڑی سب ڈویژن کے نکسل باڑی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر “غلط منصوبہ بندی والے ایس آئی آر” کو نافذ کر کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے کا الزام لگایا۔وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ آن لائن جاری کی گئی ضمنی فہرست کی ہارڈ کاپیاں فوری طور پر دستیاب کرائی جائیں تاکہ معلومات کی تصدیق کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ زیر جانچ 27 لاکھ ووٹروں میں سے 8 لاکھ نام پہلے ضمنی فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ لیکن وہ فہرست کہاں ہے؟ ابھی تک اس کی ہارڈ کاپیاں سرکاری دفاتر میں کیوں نہیں لگائی گئیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ فہرست سامنے نہیں آتی، میں ان معلومات کی تصدیق نہیں کر سکتی۔ تقریباً 60 لاکھ ووٹروں کی پہلی ضمنی فہرست، جو عدالتی جانچ کے تحت ہیں، پیر کی رات دیر سے الیکشن کمیشن نے جاری کی تھی، تاہم ادارے نے ابھی تک اس فہرست میں شامل ووٹروں کی کل تعداد یا حذف کیے گئے ناموں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
بنرجی نے الزام لگایا کہ بزرگ شہریوں کو ایس آئی آر کی قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی شہریت پر سوال اٹھایا جا رہا ہے، “ایسے میں بی جے پی کیسے انہی لوگوں سے ووٹ مانگنے کی ہمت کر سکتی ہے؟انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک میں موجود ہوں، بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا اور نہ ہی حراستی کیمپ بننے دیے جائیں گے۔