اننت امبانی نے موہن بھاگوت سے ملاقات کی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-06-2026
اننت امبانی نے موہن بھاگوت سے ملاقات کی
اننت امبانی نے موہن بھاگوت سے ملاقات کی

 



ناگپور
صنعت کار اننت امبانی نے جمعہ کے روز ناگپور کے محل علاقے میں واقع راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔اننت امبانی نے آر ایس ایس سربراہ کے ساتھ خیرسگالی ملاقات کے سلسلے میں ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ریشم باغ میں واقع ڈاکٹر ہیڈگیوار اسمرتی مندر میں بھی حاضری دی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ یادگاری کمپلیکس آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار اور ایم ایس گولوالکر (گرو جی) کے نام سے منسوب ہے۔اس سے قبل ریلائنس انڈسٹریز کی 49ویں سالانہ جنرل میٹنگ  سے خطاب کرتے ہوئے اننت ایم امبانی نے کہا کہ کمپنی جام نگر کو دنیا کی پہلی مکمل خودکارریفائنری بنانے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، جو عالمی ریفائننگ صنعت کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جیو-بی پی کے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس کا ریٹیل نیٹ ورک بڑھ کر تقریباً 2,200 آؤٹ لیٹس تک پہنچ چکا ہے۔اننت امبانی نے کہا کہ دنیا نے اپنی پرانی توانائی کی بنیاد مشرقِ وسطیٰ کے تیل پر رکھی تھی، لیکن اب نئی توانائی کا مستقبل ’’ہندوستانی دھوپ‘‘ پر استوار ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ گیگا کمپلیکس اور کچھ سولر فارم مل کر تقریباً دو لاکھ گرین ملازمتیں پیدا کریں گے، جو روزگار اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیو انرجی منصوبوں کے ذریعے گیگا کمپلیکس اور کچھ سولر فارم مجموعی طور پر دو لاکھ گرین جابز پیدا کریں گے۔ دنیا نے اپنی پرانی توانائی مشرقِ وسطیٰ کے تیل پر تعمیر کی تھی، اب دنیا اپنی نئی توانائی کی بنیاد ہندوستانی دھوپ پر رکھے گی۔
جام نگر میں واقع دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اننت امبانی نے کہا کہ پانچ ہزار ایکڑ پر پھیلا یہ منصوبہ دنیا کے سب سے مربوط صاف توانائی مینوفیکچرنگ نظاموں میں شامل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’جام نگر میں واقع دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس، جو 5,000 ایکڑ پر محیط ہے، اب دنیا کے سب سے مربوط کلین انرجی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹمز میں شمار ہوتا ہے۔ تقریباً ایک گیگا واٹ این جے ٹی ماڈیولز تیار کیے جا چکے ہیں۔ ہم نے ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی کے لیے اے ایل ایم ایم  فہرست میں شمولیت حاصل کی ہے، جو اس جدید سیل ٹیکنالوجی کے لیے ہندوستان میں پہلی کامیابی ہے۔
قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کے علاوہ، اننت امبانی نے عالمی بحرانوں کے دوران قومی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے میں ریلائنس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جب مغربی ایشیا کے تنازعے کے باعث ایل این جی سپلائی متاثر ہوئی تو ریلائنس نے فوری طور پر اپنی مقامی گیس کی فراہمی کو ترجیحی شعبوں، جیسے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن، کھاد سازی اور بجلی کی پیداوار، کی طرف منتقل کر دیا۔
ان کے مطابق، جب مغربی ایشیا کے تنازعے نے ایل این جی سپلائی میں خلل پیدا کیا تو ریلائنس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اپنی گھریلو گیس کو ترجیحی شعبوں تک پہنچایا۔ جب ملک کو سب سے زیادہ ضرورت تھی، ریلائنس نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔
دریں اثنا، جمعہ کے روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اپنے ناگپور دورے کے دوران آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔