مہاراشٹر: مساجد میں عید الفطر کی نماز کی اجازت نہیں ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2021
کورونا کا اثر
کورونا کا اثر

 

 

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وبا کے دوران حکم امتناعی اور لاک ڈاؤن جاری ہے ایسے میں مساجد میں عید الفطر کی نماز کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ مسجد پوری طرح سے بند ہے اور سخت پابندیاں عید پر بھی بر قرار رہے گی۔ مسجدوں میں صرف عملہ امام خطیب و پانچ مصلی کے ہی نماز کی اجازت دی گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے عید الفطر اپنے گھروں پر ہی سادگی کے ساتھ منانے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔ یہ اپیل ریاستی حکومت کی وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ اصول و ضوابط اور سخت پابندیوں کی گائیڈ لائن میں کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے جاری کردہ اپنے8 نکاتی اس وضع کردہ اصول وضوابط میں واضح کیا ہے کہ ریاست اور شہر میں لاک ڈاؤن اور حکم امتناعی نافذ ہے، ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سخت پابندیوں کا بھی اطلاق برقرار ہے، ایسی صورتحال میں عید الفطر، مذہبی تقریبات، جلسے جلوس اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ہر طرح سے بھیڑ بھاڑ جمع کرنے پر ممانعت ہے۔ چاند کی مناسبت سے عید 13یا 14مئی کو منعقد ہوگی اس لئے یہ سرکاری گائڈ لائن جاری کی گئی ہے تاکہ عید الفطر پر مساجد میں بھیڑبھاڑ نہ ہو۔