مہنت بجرنگ منی گرفتار، عدالتی حراست میں بھیج گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
مہنت بجرنگ منی گرفتار، عدالتی حراست میں بھیج  گیا
مہنت بجرنگ منی گرفتار، عدالتی حراست میں بھیج گیا

 


سیتا پور: ضلع میں مسلم خواتین کو عصمت دری کی دھمکی دینے والے مہنت بجرنگ منی کو یوپی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یوپی پولس نے سیتاپور میں مہنت کو گرفتار کرلیا۔بعد میں بجرنگ منی کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسے رات ہی میں جج کے سامنے پیش کیا گیا، پولیس نے بدامنی کے امکان کے پیش نظر رات میں بجرنگ کو جج کے سامنے پیش کیا تھا۔ 

یہ ایف آئی آر مہنت کی نفرت انگیز تقریر کے وائرل ویڈیو پر لوگوں کی ناراضگی کے بعد درج کی گئی ہے۔ قومی کمیشن برائے خواتین نے بھی نفرت انگیز تقریر کا نوٹس لیا تھا۔ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اتر پردیش کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے اور مہنت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے ایک خط لکھا تھا۔

گزشتہ دنوں سیتا پور میں مہنت کی طرف سے دی گئی نفرت انگیز تقریر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ویڈیو میں مہنت کو مبینہ طور پر سیتا پور ضلع کی ایک مسجد کے باہر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران مسلم خواتین کو اغوا اور ریپ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اگر کوئی کوئی مسلم علاقے میں کسی لڑکی کو ہراساں کرتا تو مسلم خواتین کو اغوا کر کے سرعام ان کی عصمت دری کریں۔ نفرت انگیز تقریر کی اس ویڈیو میں پس منظر میں ایک پولیس اہلکار بھی نظر آرہا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ نفرت انگیز تقریر پر مشتمل دو منٹ کی ویڈیو 2 اپریل کو ریکارڈ کی گئی تھی، جب خیر آباد قصبے میں مہارشی شری لکشمن داس اُداسی آشرم کے مہنت بجرنگ مونی داس کے نامی ایک شخص نے نوراتری اور ہندو نیو کے موقع پر ایک جلوس نکالا تھا۔ الزام ہے کہ جب جلوس ایک مسجد کے قریب پہنچا تو اس نے لاؤڈ اسپیکر پر نفرت انگیز تقریریں شروع کر دیں۔