یوپی:سیکورٹی کے بیچ ’شہادت علی‘ کا جلوس برآمد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
یوپی:سیکورٹی کے بیچ ’شہادت علی‘ کا جلوس برآمد
یوپی:سیکورٹی کے بیچ ’شہادت علی‘ کا جلوس برآمد

 

 

لکھنؤ: اترپردیش کے لکھنؤ میں جمعرات کی صبح 19ویں رمضان کا جلوس روایتی انداز میں نکالا گیا۔ اس دوران لکھنؤ کے مختلف مقامات پر پولیس پوری طرح سے تیار تھی۔ اس دوران ڈرون کیمروں سے نگرانی بھی کی گئی۔

جلوس میں پی اے سی اور آر اے ایف کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ یہ جلوس مقررہ مدت میں مکمل ہوا۔ یہ جانکاری اے ڈی سی پی ویسٹ، لکھنؤ چرنجیو ناتھ سنہا نے دی۔ رمضان جلوس کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر پرانے لکھنؤ میں حساس مقامات پر اضافی سیکورٹی فورس تعینات کی گئی تھی۔

پولیس پوری طرح تیار نظر آئی۔ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ پولیس کمشنر کے مطابق افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات دی گئی ہیں جلوس کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے لکھنؤ کے ٹریفک نظام میں بھی تبدیلی کی گئی۔

اس دوران کئی راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی۔

 

بتادیں کہ دہلی کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے جلوس اور ہنگامہ کے واقعہ کے بعد موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے یوپی حکومت بھی سیکورٹی کو لے کر پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی طرح سے لاپرواہی نہیں کرنا چاہتی۔ اس لیے رمضان المبارک کے جلوس کے موقع پر پولیس سیکیورٹی کے حوالے سے تیار تھی۔