لکھنو مہیلا سیوا ٹرسٹ: نوراتری اورافطاری کا سامان بیچا گیا ایک ساتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-04-2022
لکھنو مہیلا سیوا ٹرسٹ: نوراتری اورافطاری کا سامان بیچا گیا ایک ساتھ
لکھنو مہیلا سیوا ٹرسٹ: نوراتری اورافطاری کا سامان بیچا گیا ایک ساتھ

 

 

نیلم گپتا/ لکھنؤ

کئی بار ایسا ہوا ہے کہ برجوں کے حساب میں ہیرا پھیری کی وجہ سے روزہ اور نوراتری دونوں مقدس تہوار ساتھ ساتھ پڑتے ہیں، تاہم نوراتری کی خوراک اور روزے کی افطاری دونوں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوا، ایسا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ لیکن یہ کام لکھنؤ سیوا ٹرسٹ کی بانی فریدہ جلیس نے کردکھایا ہے۔

فریدہ جلیس کہتی ہیں کہ ہم نے ان دونوں کو کبھی الگ محسوس نہیں کیا۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے جیویکا بیکرس کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکے۔

ان کی جانب سے ہر تہوار کے موقع پر اس قسم کا اسٹال لگایا جاتا ہے۔

وہ اس سلسلے میں کہتی ہیں کہ ’یہ اتفاق کی بات ہے کہ اس بار نوراتری اور رمضان ایک ساتھ شروع ہوا۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ دونوں برادریوں کے لوگوں کو ایک ہی جگہ پر افطاراور نوراتری کا سامان مہیا کرایا جائے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آج کل تناؤ کا ماحول ہے، دوسرا یہ کہ دونوں مذہب والوں کواپنی اپنی پاکیزگی کا احساس ہے، کیا آپ نے نہیں سوچا کہ دونوں کو ایک ساتھ رکھنا خطرہ ہوسکتا ہے؟

فریدہ جلیس اس کے جواب میں کہتی ہیں، 'میں نےدونوں برادریوں کے لوگوں کو کبھی بھی الگ الگ نہیں دیکھا اور نہ ہی سوچا ہے۔ خدمت کا فلسفہ تمام مذاہب کی برابری کا رہا ہے۔

ہمارے تمام پروگرام چاروں مذاہب کی دعائیہ اجتماع سے شروع ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہمارے اندر کوئی خوف یا اندیشہ نہیں ہے۔ ویسے بھی، ہمارا نقطہ نظر خالصتاً تجارتی تھا۔ ہم اپنے سامان کے ذریعے لوگوں کو ایک سہولت دے رہے تھے۔ اور تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ لوگوں نے اس تجربے کو پسند کیا ہے۔

جیویکا بیکرس کی پروڈکشن انچارج انجنا ورما کہتی ہیں کہ جب ہم نے لکھنو کے وکاس نگر سیکٹر-3 میں پہلے دن اپنا اسٹال لگایا تو ہم نے لوگوں کو روکتے، بینر پڑھتےاور پھر جاتے دیکھا۔ کچھ کھڑے ہو کر اسٹال دیکھتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

awaz

فریدہ جلیس اپنے اسٹاف کے ساتھ

پہلے دن کوئی سامان فروخت نہیں ہوا۔ ہم بہت مایوس ہوگئے۔ لیکن اگلے دن ہم پھرآئے، ہمارے اسٹال پر نوراتری کا کھانا سابو دانہ، بھنی ہوئی مونگ پھلی، آلو کے چپس، خشک میوہ جات اور کوٹو فلور پوری وغیرہ رکھے گئے۔ اسی طرح کھجور، بسکٹ، نمک پارے، پکوڑے،سوئی اور لچھا وغیرہ کے پیکٹ روزہ داروں کے لیے رکھے گئے تھے۔ کچھ لوگ جو ایک دن پہلے دیکھ کر واپس چلے گئے تھے وہ اپنی ضرورت کے مطابق سامان خرید کر لےدوسرے دن لے جا رہے تھے۔ اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔

شام تک، عام گاہکوں کے علاوہ، قریبی ہاسٹلوں میں رہنے والے طلباء یا پی جی یا مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوان خاص طور پر نوراتری کے کھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنا وقت اور سہولت نہیں ہے کہ وہ اسے خود بنا سکیں۔ یہی نہیں ان لوگوں نے اپنی ضروریات بھی بتا دی۔ ورما کہتی ہیں کہ اگلے دن سے، ہم نے ان کے لیے پوری کے ساتھ آلو کا سالن بھی پیک کرنا شروع کر دیا۔ اب وہ فون پر اپنی ضرورت بتاتے ہیں اور ہم اپنا سامان قریب میں واقع اپنے دفتر کے سروس سنٹرسے فراہم کرتے ہیں۔ایک طرح سے، وہ ہمارے فرم گاہک بن گئے ہیں۔

وکاس نگر کے علاوہ، مہیلاسیوا ٹرسٹ نے لکھنؤ کے علی گنج اور لیکھ راج علاقوں میں بھی ایک ایک اسٹال لگایا۔ تمام سروس جیویکا بیکرس اور سروس سنٹر کے چار سے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں۔ کیونکہ نہ تو گاہک کو اور نہ بیچنے والے کو دور جانا ہے۔ دوسرا، دفتر کے قریب ہونے کی وجہ سے اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا امکان ہو تو اسے آسانی سے نمٹایا جا سکتا ہے۔ فریدہ جلیس کے مطابق چند مختلف قسم کے لوگ آئے اور ایک دو دن کھڑے رہے لیکن پھر ساری بات سن کر چلے گئے۔ فریدہ جلیس اپنے اسٹاف سےفون پر مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ہمارا بینر پڑھنے کے بعد لوگ بے تابی سے ہمارے اسٹال پر آئے۔جس پر لکھا تھا:نوراتری کے کھانے کی اشیاء اور رمضان کے لیے افطار کے پیکٹ دستیاب ہیں۔' 

awazthevoice

جیویکا بیکرس کا اسٹال

وہ بتاتی ہیں کہ جیویکا بیکرس نے کس طرح کورونا کے دور میں شروعات کی اور کام کرنے والی خواتین کو بلا لحاظ ذات یا مذہب، خود انحصاربنانے میں اہم کرداد ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے ہمارے اس کام کی حوصلہ افزائی کی۔ وکاس نگر کے اچھے تجربے کے بعد ہی ہم نے دو دیگر علاقوں میں اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا۔

جیویکا بیکرس سے وابستہ شبھم شرما کہتی ہیں کہ اس دن ہم سب حیران رہ گئے جب لکھنؤ میں آدتیہ برلا کمپنی کے پینٹالونز شو روم سے تقریباً نو ارکان پر مشتمل ایک ٹیم ہمارے دفتر آئی اور ایک ہی اسٹال پر نوراتری کے کھانے اور افطار کا سامان خرید کر لے گئے۔ انہوں نے عام صارف تک پہنچنے کی ہماری کوششوں کی تعریف کی۔ یہی نہیں انہوں نے موقع پر جیویکا بیکرس کے کام کو دیکھا اوروہاں سے تقریباً ساڑھے گیارہ ہزار روپے کا خام مال حاصل کیا۔

بات چیت میں معلوم ہوا کہ شوروم کی ایچ آر مینیجر پلوی جوشی کچھ دن پہلے ہمارے اسٹال پر آئی تھیں اور کچھ چیزیں خرید کرلے گئیں۔ اسی دوران انہوں نے مہیلا سیواٹرسٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وہ اپنے ساتھ سیوا کا ایک بروشر لے کر  گئی تھیں۔ جسے انہوں نے اپنے شو روم میں سب کے ساتھ شیئر کیا۔ اب انہوں نے فیصلہ کیا کہ نہ صرف اپنی پارٹیوں کے آرڈر جیویکا بیکرس کو دیا کریں گی گے بلکہ اس کی پروموشن کی بھی کوشش کریں گی۔

جیویکا بیکرس کا آغاز فریدہ جلیس نے 2021 میں کیا تھا جس کا مقصد کورونا کی دوسری لہر میں بے روزگار خواتین کو روزگار فراہم کرنا تھا۔ تقریباً آٹھ مہینوں میں، اپنی محنت اور سمجھ بوجھ سےیہ ترقی کرتا ہوا اس مقام تک پہنچ چکا ہے،گویا جلد ہی یہ ایک مکمل خود کفیل اسٹارٹ اپ بن جائے گا۔