نئی دہلی
پرینكا گاندھی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ ملک میں گھریلو رسوئی گیس ایل پی جی کی مبینہ قلت دراصل موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے سوال اٹھایا کہ آخر عوام کب تک یہ سب برداشت کرتے رہیں گے؟
لوک سبھا کی رکن نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کے دور میں ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا كہ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے پہلے ہی پریشان ہیں اور اب انہیں رسوئی گیس کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ یہ سب موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ اگر ایوان میں ان مسائل پر بحث ہوتی تو بہتر ہوتا، کیونکہ اس طرح اراکین عوام کے سوالات اور مشکلات کو وہاں مؤثر انداز میں پیش کر سکتے تھے۔