ایس آئی آر کے معاملے پر لوک سبھا میں ہنگامہ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-12-2025
ایس آئی آر کے معاملے پر لوک سبھا میں ہنگامہ
ایس آئی آر کے معاملے پر لوک سبھا میں ہنگامہ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کو لوک سبھا میں خصوصی گہن ریویژن (ایس آئی آر) اور کچھ دیگر معاملات کو لے کر اپوزیشن اراکین کے ہنگامے کی وجہ سے وقفۂ سوالات اور وقفۂ صفر متاثر ہوا اور ایوان کی کارروائی ایک بار کے التوا کے بعد دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کی کارروائی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 12 بجے جیسے ہی شروع ہوئی، اپوزیشن اراکین کا ہنگامہ جاری رہا۔ اپوزیشن اراکین “ایس آئی آر واپس لو” اور “جمہوریت کا قتل بند کرو” کے نعرے لگا رہے تھے۔
ہنگامے کے دوران ہی پیٹھاسین صدر سندھیا رائے نے ضروری دستاویزات ایوان کے سامنے پیش کرائیں۔ فنانس وزیر نرملا سیتارمن نے اپوزیشن کی نعرے بازی کے درمیان ہی "مرکزی ایکسائز (ترمیمی) بل 2025" اور "صحت سلامتی سے قومی سلامتی سیس بل 2025" پیش کیا۔
پیٹھاسین صدر سندھیا رائے نے ہنگامہ کر رہے اراکین سے نعرے لگانا بند کرنے اور ایوان کو چلنے دینے کی اپیل کی۔ ہنگامہ نہ رکنے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی 12 بج کر 15 منٹ پر دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے، جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کچھ سابق ارکان پارلیمنٹ کے انتقال کی معلومات ایوان کو دیں اور ایوان نے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد اسپیکر نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز کبڈی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔ جیسے ہی انہوں نے وقفۂ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا، کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن کے اراکین کچھ مسائل پر بحث کی مانگ کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ بعد میں کچھ ارکان کرسیٔ صدارت کے قریب آ گئے۔ برلا نے اپوزیشن کے اراکین سے کہا کہ وہ تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے ایوان کو چلنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سرمائی اجلاس کا پہلا دن ہے۔ تمام اراکین سے امید ہے کہ وہ مثبت اور تعمیری حصہ لیں۔ جمہوریت میں اتفاق اور اختلاف دونوں ہوتے ہیں، نظریاتی اختلافات بھی ہوتے ہیں، لیکن حل ہمیشہ بحث اور مکالمے سے نکلتا ہے۔ پچھلے اجلاس میں بھی میں نے درخواست کی تھی کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں، ہمیں اچھی روایات قائم کرنی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوان نعرے بازی اور تختیاں دکھانے کے لیے نہیں ہے۔ اس کے مواقع باہر ملتے ہیں۔ یہاں ہمیں عوام کی مشکلات، چیلنجوں اور مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ تمام اراکین کو اپنی بات کہنے کے لیے مناسب وقت دیں گے، لیکن “منصوبہ بندی کے ساتھ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا جمہوریت کی اچھی روایت نہیں ہے۔
انہوں نے سوالات کا وقفہ چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم وقت ہوتا ہے اور اسے روکنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ اپوزیشن کے شور کے درمیان ہی ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن انوراگ شرما نے کین-بیتوا لنک پروجیکٹ سے متعلق ضمنی سوالات پوچھے، جن کے مرکزی وزیر ماحولیات بھُوپندر یادو نے جواب دیے۔ تاہم شور کم نہ ہونے پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔