لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی ہوں گے اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-05-2026
لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی ہوں گے اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف
لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی ہوں گے اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف

نئی دہلی
حکومت نے سابق نائب سربراہِ فوج لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنّی کو اگلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا ہے۔سبرامنّی، جنرل انیل چوہان کی جگہ لیں گے، جن کی مدتِ کار 30 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔
وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنّی فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل سبرامنّی اس وقت قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ میں فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے یکم جولائی 2024 سے 31 جولائی 2025 تک فوج کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔