معروف اسلامک اسکالر پروفیسر اشتیاق دانش کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
پروفیسر اشتیاق  دانش
پروفیسر اشتیاق دانش

 

 

 نئی دہلی

کورونا نے ملک میں جو تباہی مچائی ہے اس نے عام و خاص کی تفریق ختم کر دی ہے۔ اس سے کوئی بھی بچ نہیں پا رہا ہے۔ کورونا نے اب تک متعدد مشہور شخصیات کی جانیں لی ہیں ۔ اسی کڑی میں جامعہ ہمدرد کے پروفیسر اشتیاق دانش کا آج صبح کورونا کے عارضے کے سبب انتقال ہوگیا۔ کرونا کا شکار ہونے کے بعد وہ مختلف بیماریوں کے شکنجے میں پھنس گیۓ تھے ۔ آج صبح دہلی کے ایک اسپتال میں انہوں نے آخری سانسیں لیں ۔

اس حوالے سے مزید معلومات دیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام نے کہا کہ ایک اور موتی کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ اسلام کے ایک بڑے عالم اور حساس شخص تھے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری ولی رحمانی کا بھی اس سے قبل کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔ دوسری طرف معروف اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خان جو ملک و دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ، وہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور تشویشناک حالت میں دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔