مہاشیوراتری پر وزیراعظم سمیت کئی لیڈروں نے مبارکبادیاں پیش کیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2022
مہاشیوراتری پر وزیراعظم سمیت کئی لیڈروں نے مبارکبادیاں پیش کیں
مہاشیوراتری پر وزیراعظم سمیت کئی لیڈروں نے مبارکبادیاں پیش کیں

 

 

نئی دلّی:وزیراعظم سمیت ملک کے کئی اہم لیڈروں نے مہاشیوراتری کی مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند،یوپی کے سی ایم یوگی،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کانگریس لیڈرراہل گاندھی اوروزیرداخلہ امت شاہ نے بھی مبارکبادی دینے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاشیوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا: ’’مہاشیوراتری کے پر مسرت موقع پر آپ سبھی کو مبارکباد۔ دیووں کے دیو مہادیو سب کی تمنائیں پوری کرے۔ اوم نمو‘‘

دوسری جانب نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے ملک کے عوام کو مہا شیوراتری کی مبارکباد دی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ تہوار شیو- پاروتی کے احترام اور قربانی کا تہوار ہے۔ 

نائیڈو نے کہا،’’مہا شیوراتری کے موقع پر عقدت مند ملک کے عوام کو دل سے مبارکباد۔روایت میں شیو پاروتی کو سناتن جوڑا مانا گیا ہے۔ان رشتہ مثالی ہے۔ ان کے روشن خیال مکالمے کو پورانک وانگمے کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ یہ شیو اور پاروتی کے درمیان باہمی احترام اور لگن کا تہوار ہے۔‘‘