نمازی وروزہ دار لکشمی نارائن کا ہندوستان کو یکجہتی کا پیغام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2022
نمازی وروزہ دار لکشمی نارائن کا ہندوستان کو یکجہتی کا پیغام
نمازی وروزہ دار لکشمی نارائن کا ہندوستان کو یکجہتی کا پیغام

 

 

بھوپال: ایک طرف ملک میں لاؤڈ سپیکر پر ہنومان چالیسہ اور اذان کے چرچے کا بازار گرم ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں بلڈوزر کی کاروائی کے بعد اور ملک کی کئی دوسری ریاستوں میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اکثر جھگڑوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ایسے میں مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے دل کو خوش کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔

دراصل، پرانے بھوپال میں رہنے والے لکشمی نارائن تقریباً 50 سال سے روزے رکھتے ہیں اور مسجد جاتے ہیں اور نمازبھی پڑھتے ہیں۔ راجدھانی بھوپال کے پرانے شہر میں رہنے والے لکشمی نارائن گنگا جمنی، تہذیب کی مثال قائم کر رہے ہیں۔ 71 سالہ لکشمی نارائن کھنڈیلوال پتنگ کا کاروبار کرتے ہیں اور گزشتہ 50 سال سے روزے رکھ رہے ہیں اور اس کے لیے وہ مسجد میں نماز پڑھنے بھی جاتے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ لکشمی نارائن کھنڈیلوال صرف اسلام پر یقین رکھتے ہیں، وہ اپنے ہندو مذہب کو بھی پورے وشواس کے ساتھ مانتے ہیں۔ لکشمی نارائن نے ملک کے کونے کونے میں کئی مندروں کی یاترائیں کی ہیں۔

بھوپال میں لکشمی نارائن واحد شخص نہیں ہیں جوروزہ رکھتے ہیں،یہاں ایک اور شخص منالال بھی ہیں جو کئی سالوں سے روزے بھی رکھتے ہیں۔ منالال ایک مزار کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ منالال بھوپال کے باگسیوانیا میں رہتے ہیں۔

آئیے آپ کو روزے کے پیچھے کی کہانی بتاتے ہیں کہ لکشمی نارائن کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 سال پہلے ان کے خواب میں خواجہ غریب نواز آئے اور انہوں نے نمازادا کرنے اور روزے رکھنے کو کہا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل مسجد میں روزے اور نماز کا اہتمام کر رہے ہیں۔

یہی نہیں رمضان کے مقدس مہینے میں وہ دو مرتبہ پیدل خواجہ غریب نواز کے مزار پر جا چکے ہیں۔ بتا دیں کہ ان کے گھر والوں نے بھی ان کا بہت ساتھ دیا ہے۔ اسے روزے اور نماز سے کبھی نہیں روکا۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ لوگ آپس میں لڑیں نہیں اور مل کر اپنے اپنے تہوار بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔