لکھیم پوری کیس: سپریم کورٹ ایس آئی ٹی کی تحقیقات سے ناراضگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2021
لکھیم پوری کیس: سپریم کورٹ ایس آئی ٹی کی  تحقیقات سے ناراضگی
لکھیم پوری کیس: سپریم کورٹ ایس آئی ٹی کی تحقیقات سے ناراضگی

 

 

نئی دہلی : پیر کو سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد کے مرکزی ملزم مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا اور دو دیگر کی ضمانت پر سماعت کی۔

اس دوران عدالت نے کیس کی موجودہ ایس آئی ٹی تحقیقات پر ناراضگی ظاہر کی۔ عدالت نے یوپی حکومت سے کہا کہ وہ تحقیقات کے لیے بنائے گئے خصوصی پینل کو اپ گریڈ کرے۔

دراصل، اس پینل میں زیادہ تر افسران لکھیم پور کھیری سے ہیں۔ عدالت نے اتر پردیش حکومت سے ایسے آئی پی ایس افسران کے نام مانگے، جنہیں جانچ کے لیے قائم کی گئی ایس آئی ٹی میں شامل کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ یہ افسران یوپی کیڈر سے ہو سکتے ہیں لیکن انہیں ریاست کے باشندے نہیں ہونے چاہئیں۔

 آپ کو بتا دیں کہ اکتوبر میں لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے مظاہرے کے دوران ایک کار نے ان پر چڑھائی کر دی تھی، جس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس دوران کل 8 لوگوں کی موت ہوئی، جن میں 4 کسان تھے۔ کسانوں کا الزام ہے کہ مظاہرین کو کچلنے والی گاڑی میں مرکزی وزیر کا بیٹا آشیش مشرا بھی سوار تھا۔