کولکتہ کی درگا پوجا: فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خوبصورت نمونوں کا گلدستہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2022
کولکتہ کی درگا پوجا:  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خوبصورت نمونوں کا گلدستہ
کولکتہ کی درگا پوجا: فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خوبصورت نمونوں کا گلدستہ

 

 

 آواز دی وائس : کولکتہ 

 خوشیوں کے شہر کولکتہ میں فرقہ وارانہ  ہم آہنگی ہمیشہ ایک مثال رہی ہے۔ ایک ایسا شہر جہاں ہر تہوار سب کا تہوار نظر آتا ہے ۔ اب جبکہ شہر پر درگا پوجا کا رنگ چڑھنے والا ہے۔ وہیں ایسی کہانیاں سامنے آرہی ہیں جو اس شہر کی تہذیب اور مذہبی رواداری کو خوبصورتی کے ساتھ بیان کررہی ہیں ۔ 

 شہر میں ایک ایسا پوجا پنڈال ہوگا جس کو مسلمانوں نے بنایا ہوگا،جو ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں۔ ایک پنڈال جہاں مشنریز آف چیریٹی کی راہبائیں اپنے ہندو پڑوسیوں کے ساتھ مصروف ہوں گی ۔ ایک ایسا پنڈال جہاں  پوجا کی رسومات ہندو اور مسلم خواتین  ساتھ ساتھ ادا کرتی ہیں ۔ سیکس ورکرز انتظامات میں مدد کرتی ہیں۔ ایک ایسا  پنڈال جہاں لاؤڈ اسپیکر ایک ساتھ درگا منتر اور اذان سنائی دیتی ہے۔

یہ خوبصورتی ہے کولکتہ کی۔ ملک بھر کے لیے ایک مثال بھی ہے۔ 

 اگر بات کریں علیم الدین اسٹریٹ کی  درگا پوجا کی تو مقامی مسلمانوں نے گزشتہ سال 16 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ آغاز کیا تھا۔اس بار مشنریز آف چیریٹی کی راہبائیں پوجا میں اپنے ہندو پڑوسیوں کے ساتھ شامل ہوں گی۔ یہاں ایک چھ رکنی کمیٹی ہے جس میں سب مسلمان ہیں ۔

کمیٹی کے ایک رکن محمد شبیر نے کہاکہ "ہم اس پوجا کا اہتمام ایک ایسے ہندو خاندان کے لیے کر رہے ہیں جو ہمارے پڑوس میں ہیں۔ پچھلے سال، اس پوجا نے سماج کے تمام طبقات کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

 خضر پور میں فائیو اسٹار کلب ہے جس کے زیر اہتمام تقریباً 70 سال  سے مسلمان ہی درگا پوجا کا اہتمام کررہے ہیں ۔ منتظمین میں سے 13 مسلمان ہیں۔

علی پور کی پیلی درگا پوجا بھی ایک مثال ہے۔ایک مسجد سے ملحق پوجا پنڈال 63 سال سے مذہبی رواداری کی مثال ہے۔پوجا سکریٹری سورو مجمدار کے مطابق، آرگنائزنگ کمیٹی کے 70 ممبران میں سے 40 مسلمان ہیں۔ وہ (مسلم ممبران) تمام سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں - فنڈز اکٹھا کرنے اور بھوگ تقسیم کرنے سے لے کر ساندھی پوجا میں حصہ لینے تک۔ پنڈال کے ڈیزائن کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے آرٹسٹ انیربن داس نے کہا کہ رسموں کے مطابق درگا پوجا میں کوٹھے کی دہلیز سے مٹھی بھر مٹی کا استعمال ضروری ہے۔ لیکن یہ تہوار ان میں کوئی رنگ پیدا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔  پنڈال کو 'ریڈ لائٹ ایریا' کے مطابق بنایا گیا ہے اور زائرین رہائشیوں کی زندگیوں کی دکھ بھری کہانی دیکھ سکیں گے۔