کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 4 ہلاک۔ 40 لاپتہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
قدرتی آفت کا منظر
قدرتی آفت کا منظر

 

 

جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے کا واقعہ۔ چار لاشیں برآمد ، 40 تاحال لاپتہ۔ بچاو اور راحت کے کام جاری ہیں ۔

خراب موسم کی وجہ سے پولیس اور فوج کے جوانوں کو بچاو کے لئے موقع پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زخمیوں کی امدادی کارروائی کے لئے بھی فضائیہ کی مدد لی جارہی ہے۔ کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق امدادی کارروائی کو تیز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بھی برتری حاصل کی ہے۔ بادل پھٹنے سے کشتواڑ میں تقریبا 9 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اب تک چار افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے یہاں ڈی ایم اشوک شرما سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

کشتواڑ اور کارگل میں بادل پھٹنے کے تناظر میں مرکزی حکومت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ میں سب کی سلامتی اور فلاح وبہبود کے لئے دعاگو ہوں

دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وہ حالات سے باخبر ہیں ۔انہوں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے بارے میں جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے بات کی ہے۔ایس ڈی آر ایف ، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ این ڈی آر ایف بھی وہاں پہنچ رہا ہے۔ ہماری ترجیح ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچانا ہے

ہماچل میں طوفانی بارش سے ایک شخص ہلاک دوسری جانب ہماچل پردیش میں طوفانی بارش سے ایک شخص کی موت ہوگئی ، جب کہ 9 افراد کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔

یہ واقعہ منگل کی رات آٹھ بجے لاہول-اسپیتی ضلع کے ادئی پور میں پیش آیا۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر سودیش کمار موختہ نے بتایا کہ بادل پھٹنے کی وجہ سے ضلع لاہول-اسپیٹی میں اچانک سیلاب آگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص ضلع چمبہ سے لاپتہ ہے۔

کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش

ملک کی تمام بڑی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ مانسون کا تیسرا کم پریشر کا علاقہ خلیج بنگال میںدباو بڑھ رہا ہے ۔

اس اثر کی وجہ سے ، ہفتہ تک شمالی ہندوستان میں تیز بارش کا امکان ہے۔ 27 جولائی تک ملک میں مانسون کی کل بارش 408.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 273 جولائی تک یہ 413.8 ملی میٹر ہے۔

یعنی ، ابھی تک مانسون بارشوں میں سے صرف 1٪ کم ہوا ہے