کیرالا: رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2021
اگلے ہفتے سے ہوگا رات کا کرفیو
اگلے ہفتے سے ہوگا رات کا کرفیو

 

 

آواز دی وائس :کیرالا میں بڑھتے ہوئے کورونا کیس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اگلے ہفتے سے پوری ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیرالہ میں ملک سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ یہاں جمعہ کے روز 32،801 مریضوں کو مثبت پایا گیا۔جن میں سے 18،576 ٹھیک ہوئے اور 179 مر گئے۔

یہ مسلسل تیسرا دن تھا جب یہاں 30 ہزار سے زائد متاثرہ پائے گئے۔ ملک میں پانچ دنوں میں رپورٹ ہونے والے کل کیسز میں سے 66 فیصد کیرالا سے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 1.95 لاکھ مریض کورونا کا علاج کروا رہے ہیں۔

 یہاں ، ملک میں دوبارہ کورونا کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو 46،798 مریضوں کی شناخت کی گئی۔ یہ گزشتہ 58 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل 30 جون کو 48،606 کیس آئے تھے۔