کیرالا حکومت کا وزراء اور وزیراعلیٰ کے ناموں سے پہلے"بہو " لگانے کا حکم

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2025
کیرالا حکومت کا وزراء اور وزیراعلیٰ کے ناموں سے پہلے
کیرالا حکومت کا وزراء اور وزیراعلیٰ کے ناموں سے پہلے"بہو " لگانے کا حکم

 



ترواننت پورم: کیرالا حکومت نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کے ناموں سے پہلے احترام کے طور پر "بہو" (ملیالم زبان میں "معزز" کا مخفف) کا سابقہ استعمال کیا جائے۔

پرنسپل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے: "عام عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کو مختلف مطالبات کے حوالے سے پیش کی گئی عرضداشتوں اور شکایات کا جائزہ لینے کے بعد جب متعلقہ دفاتر کی طرف سے ان کا جواب دیا جائے، تو مراسلت میں وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کے نام سے پہلے احترام کے طور پر 'بہو' لکھا جائے۔"

دوسری جانب، بی جے پی کیرالا یونٹ نے ریاست میں بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنارائی وجین کی قیادت والی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر بی جے پی کیرالم نے لکھا: گزشتہ 10 برسوں میں سی پی ایم نے اگر کسی چیز میں مستقل مزاجی دکھائی ہے تو وہ ہے مہنگائی۔ کیرالا: 9.04فیصد(ہندوستان میں سب سے زیادہ) قومی اوسط: 2.07فیصد۔

مسلسل 8 مہینوں سے کیرالا مہنگائی میں ملک کی قیادت کر رہا ہے۔ چاول سے لے کر دودھ اور سبزیوں تک، ہر چیز کے لیے عوام کو زیادہ قیمت دینی پڑ رہی ہے۔ اور سی پی ایم بے شرمی کے ساتھ اس تکلیف کو 'کیرالا ماڈل' کہہ کر پیش کرتا ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا: کیرالا گزشتہ 8 ماہ سے ملک کی سب سے زیادہ مہنگائی والی ریاست ہے۔ ایل ڈی ایف حکومت کی بدانتظامی کے باعث عوام مشکلات میں ہیں۔

جبکہ ملک میں مودی حکومت کے تحت مہنگائی کم ہو رہی ہے، کیرالا میں صرف قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اسی دوران، کیرالا میں 18-19 ستمبر کو کوماراکوم کے کے ٹی ڈی سی واٹر اسکیپس میں آیوش سیکٹر میں آئی ٹی سلوشنز کے موضوع پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام کیرالا حکومت کے محکمہ آیوش اور نیشنل آیوش مشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔