کیرالہ:وزیراعلیٰ نے ممبراسمبلی کے طور پر حلف لیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2026
کیرالہ:وزیراعلیٰ نے ممبراسمبلی کے طور پر حلف لیا
کیرالہ:وزیراعلیٰ نے ممبراسمبلی کے طور پر حلف لیا

 



ترواننت پورم:وزیراعلیٰ ستیشن نے جمعرات کے روز 16ویں ریاستی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر اپنا مکمل نام ’’وداسیری دامودرا مینن ستھیسن‘‘ پڑھا۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کے دوران بھی انہوں نے اپنا پورا نام استعمال کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں اور کانگریس کے بعض رہنماؤں کی جانب سے انہیں ذات پر مبنی لقب ’’مینن‘‘ استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں ستھیسن نے حلف برداری کے دوران ذات سے منسلک لقب استعمال کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اپنے والد کا نام لیا تھا اور اس موقع پر ایسا کرنے میں انہیں کوئی غلط بات نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “اگر میں اپنے والد کا نام لیتا ہوں تو اس میں کیا غلط ہے؟ کیا مجھے انہیں یاد نہیں کرنا چاہیے؟”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ کا نام بھی لینا چاہتے تھے، لیکن اس کی گنجائش موجود نہیں تھی۔ یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب بعض سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے حالیہ حلف کا موازنہ 2021 میں بطور رکن اسمبلی لیے گئے حلف سے کیا۔ 2021 میں اسمبلی میں حلف برداری کے دوران انہوں نے خود کو صرف ’’وی ڈی ستھیسن‘‘ کہا تھا، جبکہ جمعرات کو بطور ایم ایل اے حلف لیتے وقت انہوں نے دوبارہ اپنا مکمل نام استعمال کیا۔