وزیراعظم نریندر مودی پرآ رہی ہے ایک نئی کتاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2021
وزیراعظم نریندر مودی پرآ رہی ہے ایک نئی کتاب
وزیراعظم نریندر مودی پرآ رہی ہے ایک نئی کتاب

 

 

کاذیکوڈ(کیرالہ):وزیراعظم کی زندگی پر عزیزعبداللہ کی کتاب وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی کے مختلف گوشوں پرمسلسل کتابیں مختلف زبانوں میں لکھی جا رہی ہیں،ہندوستان کے اندر بھی اور باہر بھی کتابیں منظر عام پر آ رہی ہیں، ان پر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ریاست کیرالہ کے ضلع کاذیکوڈ کے معروف مصنف عزیز عبداللہ کی کتاب ہے۔اس  کا  نام  ہے:'میرے وزیر اعظم نریندر مودی'(‏My Prime Minister: Narendra Modi) جلد ہی انگریزی  میں آنے والی ہے۔

یہ کتاب اصلاً ملیالم زبان میں لکھی گئی ہے، اس کتاب کو کیرالہ کے لیپی پبلی کیشن(Lipi Publication) کی جانب سے شائع کی گئی ہے جب کہ اس کا انگریزی ورژن ستمبر2021 میں شائع ہو گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی عالمی سطح پر ایک بڑے سیاسی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔اب عزیز عبداللہ نے مودی پر کتاب لکھی ہے، اس کتاب میں انھوں نے مودی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کتاب کو لکھنے کے دوران عزیزعبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی شہر واڈ نگر کے متعدد دورے کیے اور ان کے دوستوں، رشتہ داروں اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وزیراعظم کے بارے میں مختلف معلومات اکٹھا کئے۔

اس کے علاوہ عزیز عبداللہ نے دیگر بہت سارے سیاسی رہنماؤں کا انٹرویو بھی لیا جو نریندر مودی کے ساتھ کئی سالوں تک وابستہ رہے ہیں۔ اس کتاب کو تیارکرنے میں عزیز عبداللہ نے بے پناہ قربانیاں دینی پڑی، اس کے بعد انھوں نے زیر نظر کتاب تیار کی ہے۔

عزیزعبداللہ کہتے ہیں مجھے وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی پر بے حد فخر ہے۔ ایک معمولی عہدے سے اپنی زندگی کی شروعات کرنے والے شخص ملک کے اعلیٰ ترین عہدے تک پہنچنا اپنے آپ میں ایک بہت بڑی بات ہے،میں ان کی زندگی سے بے حد متاثر ہوں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس کتاب کو قارئین پسند کریں گے اور وہ لوگوں کو متاثر کرے گی کیوں کہ اس میں مودی کی زندگی کی جدو جہد کی کہانی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نئے ہندوستان کے مشن پر عمل پیرا ہے ، تاکہ ملک کو عالمی سطح ممتاز مقام تک پہنچا سکیں۔ اس کتاب میں مودی کی جانب سے گذشتہ برسوں میں کی جانے والی کچھ قابل ذکر تقاریر بھی شامل کی گئی ہے۔

اس کی قیمت محض 200 روپئے ہیں، اور یہ کتاب اہم بک اسٹالز پر دستیاب ہوگی۔