ایودھیا کی مفت تیرتھ یاترا کرائے گی کیجریوال حکومت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-10-2021
ایودھیا کی مفت تیرتھ یاترا کرائے گی کیجریوال حکومت
ایودھیا کی مفت تیرتھ یاترا کرائے گی کیجریوال حکومت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی کے رام بھکتوں کو کیجریوال حکومت ایودھیا کی مفت یاترا کرائے گی اور اگر اترپردیش میں عام آدمی پارٹی(عاپ) کی حکومت بنتی ہے تو اترپردیش کے عقیدت مندوں کو بھی رام نگر کی مفت یاترا کی سہولیت ملےگی

 دہلی کے وزراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو رام للا کے درشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں یہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی تیرتھ یاترا اسکیم میں اجودھیا کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس کے لئے بدھ کی صبح 11بجے کابینہ کی خصوصی میٹنگ بلائی ہے جس میں تیرتھ مقامات کی فہرست میں اجودھیا کو شامل کیا جائے گا۔

جس کےبعد دہلی کے لوگ اجودھیا میں رام کا درشن کر سکیں گے۔ کیجریوال نے کہا کہ تیرتھ یاترا اسکیم کے تحت دہلی حکومت کی فہرست میں اب تک جگناتھ پری، ویشودیوی مندر، ہریدوار، رشی کیش، رامیشور شرڈی، دوارکا، متھرا، ونداون سمیت دیگر تیرتھ مقام شامل ہیں۔

ان جگہوں کی مفت یتار اور رہنے کھانے کا پورا انتظام دہلی حکومت کرتی ہے۔ اس فہرست میں کل اجودھیا کا نام بھی شامل کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں حکومت بنی تو اس ریاست کے لوگوں کو بھی مفت ایودھیا یاترا کی سہولیت دی جائے گی۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی نے آج صبح ہنومان گڑھی اور رام للا کے مندر میں درشن اور پوجا کیا۔

اس دوران ان کے ساتھ عاپ رکن پارلیمان اور اترپردیش کے انچار سنجے سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر ایودھیا سبھاجیت سنگھ تھے۔ کیجریوال شام یہاں پہنچے تھے اور سریو آرتی میں شرکت کی تھی۔