کشمیر: سنیما ہال کا نیا دور شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-09-2022
کشمیر: سنیما ہال کا نیا دور شروع
کشمیر: سنیما ہال کا نیا دور شروع

 

سری نگر : آواز دی وائس

 کشمیر میں بدلے حالات اور مجحول کا ایک اور نمونہ کل سامنے آیا جب ریاست  میں سنیما گھروں کا آغاز ہوا ۔کشمیر میں ماضی کی رونق کی واپسی ہورہی ہے۔ عوام کے لیے تفریح کے نئے راستے کھل رہے ہیں ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پلوامہ اور شوپیان اَضلاع میں کثیر المقاصد سنیما ہالوں کا اِفتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ’’ آج جموں وکشمیر یوٹی کے لئے ایک تاریخی دِن ہے ۔ پلوامہ اور شوپیاں میں کثیر المقاصد سنیماہال فلموں کی اسکریننگ ، انفوٹینمنٹ اور نوجوانوں کی مہارت اور مختلف سہولیات فراہم کریں گے۔اِس تقریب کو دیکھنے کے لئے طلباء ،نوجوان اور زندگی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ درسو پلوامہ اور ایم سی شوپیان کے نئے کثیر المقاصد سنیما ہالوں میں جمع ہوئے۔

awazurdu

حکومت کے مشن یوتھ ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی اِنتظامیہ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سنیما گھروں کا قیام شروع کیا ہے ۔ اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ اور رِیاسی میں سنیما ہالوں کا جلد ہی اِفتتاح کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پلوامہ اور شوپیان کے کثیر المقاصد سنیما ہالوں کو لوگوں بالخصوص کشمیر کی نوجوان پود کے نام وقف کیا جو اِس لمحے کا طویل عرصے سے اِنتظار کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مشن یوتھ کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کے ہر ضلع میں اِسی طرح کے کثیر المقاصد سنیما ہال قائم کرنے کے حکومت کے نظریۂ کو شیئر کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سنیما ایک طاقتورتخلیقی ذریعہ ہے جو ثقافت ، اقدار اور لوگوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے ۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ علم کی دُنیا ، نئی دریافتوں کے دروازے کھولتا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کا سنیما کی دُنیا سے طویل وابستگی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی اور سہولیات نے جموں وکشمیر کو ایک بار پھر شوٹنگ کا پسندیدہ مقام بنایا ہے اور جموں وکشمیر یوٹی میں فلم سازی کے سنہر ی دُور کو واپس لایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مشن یوتھ ، ضلعی اِنتظامیہ ،جادو گروپ اور سوسائٹی کے تعاون سے سنیما کی طرف سے پیش کی جانے والی لازول تخلیقی صلاحیتوں کومستقبل میںسراہا جائے گا۔اُنہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں سماجی تبدیلی میں سنیما نے بہت بڑا کردار اَدا کیا ہے ۔

 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رول ماڈل دینا ، معاشرے اور قوم کے لئے کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ جموںوکشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم اور سکل ڈیولپمنٹ کے لئے صحیح پلیٹ فارم اور جدید سہولیات میسرہوں۔اُنہوں نے کہا کہ نئے سنیما ہال مقامی لوگوں کے لئے روزگار پیدا کریں گے اور نوجوانوں کی تربیت اور سمیناروںکے لئے ایک متحرک جگہ بھی فراہم کریں گے۔