سری نگر/ آواز دی وائس
کشمیر وادی کے علیحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روز نظر بند کر دیا گیا، جس کے باعث وہ جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کر سکے۔ میرواعظ عمر فاروق کے دفتر ’میرواعظ منزل‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’’حکام نے آج (جمعہ کو) ایک بار پھر میرواعظ کو نظر بند کر دیا ہے۔ انہیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دینے اور نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمر فاروق کو سالانہ میرواعظ فاؤنڈیشن کیلنڈر کی تقریبِ اجراء میں بھی شرکت کرنی تھی۔
بھارت ماتا کی جے‘ بولنے کو کہا، شال بیچنے والے کشمیری کو بے رحمی سے پیٹا
پوسٹ کے مطابق، یہ پروگرام ہماری مشترکہ روحانی اور ثقافتی وراثت کا جشن منانے کے لیے تھا، لیکن انہیں (عمر فاروق کو) زبردستی اس سے بھی روک دیا گیا۔ ’میرواعظ منزل‘ کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پُرامن، مذہبی یا سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا نہایت افسوسناک اور ناانصافی پر مبنی ہے۔
بایو سے خطاب ہٹا دیا گیا
اس سے قبل میرواعظ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے بایو سے ’’آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین‘‘ کا خطاب بھی ہٹا دیا تھا۔ میرواعظ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ حکام نے خبردار کیا تھا کہ یو اے پی اے کے تحت حریت کے اجزا پر عائد پابندی کے سبب ان کا ایکس اکاؤنٹ بند کیا جا سکتا ہے۔