کاشی وشوناتھ-گیانواپی مسجد کیس،احاطے کی ویڈیوگرافی ہوگی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2022
کاشی وشوناتھ-گیانواپی مسجد کیس،احاطے کی ویڈیوگرافی ہوگی
کاشی وشوناتھ-گیانواپی مسجد کیس،احاطے کی ویڈیوگرافی ہوگی

 

 

بنارس:کاشی وشوناتھ مندر اور گیانواپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی 6 اور 7 مئی کو کی جائے گی۔ایڈوکیٹ کمشنر فوٹو گرافی کے لیے کیمپس کا دورہ کریں گے۔

یہاں واقع ماا شرنگر گوری مندر سمیت دیگر دیوتاؤں اور مقامات کی ویڈیو گرافی پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ مسلمانوں نے کمیشن کے سروے اور گیانواپی مسجد کی بیریکیڈنگ کے اندر دیوتاؤں کی ویڈیو گرافی کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔

درحقیقت 26 اپریل کو وارانسی کے سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے اپنے پرانے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے کاشی وشوناتھ مندر اور گیانواپی مسجد کمپلیکس میں واقع شرینگر گوری مندر سمیت دیگر مقامات کو 3 مئی، عید کے بعد اور مئی سے پہلے کے لیے کھول دیا تھا۔

اس نے ویڈیو گرافی کابھی حکم دیا تھا جس میں گیانواپی مسجد کی بیریکیڈنگ کے اندر بھی کچھ حصہ ہے۔ مسلم فریق کی جانب سے اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔ سید محمدیاسین، جوائنٹ سکریٹری انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں کمیشن کے سروے اور ویڈیو گرافی کی کاروائی کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب مذہبی منافرت اور سیاسی وجوہات کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

محمد یاسین نے کہا تھا کہ سارا معاملہ شرنگر گوری کا ہے۔ جبکہ مدعیان نے گیانواپی مسجد کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی۔ اس وجہ سے دو بار کمیشن کی کاروائی نہ ہو سکی۔ شرنگر گوری میں باقاعدہ درشن ہوتے رہے ہیں۔ عدالت کے حکم کے باوجود وہ کسی کمیشن کو مسجد کے اندر ویڈیو گرافی کی کاروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ عدالت کا حکم نہ ماننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہیں، لیکن مسجد کی بیریکیڈنگ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔