کرور بھگدڑ: این ڈی اے-بی جے پی کے وفد نے ہسپتال کا دورہ کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-09-2025
کرور بھگدڑ: این ڈی اے-بی جے پی کے وفد نے ہسپتال کا دورہ کیا
کرور بھگدڑ: این ڈی اے-بی جے پی کے وفد نے ہسپتال کا دورہ کیا

 



چنئی/ آواز دی وائس
منگل کے روز این ڈی اے-بی جے پی کے آٹھ رکنی وفد نے کرور کے اُس اسپتال کا دورہ کیا جہاں 27 ستمبر کو ہونے والی بھگدڑ میں زخمی ہونے والے افراد زیر علاج ہیں۔ یہ دورہ دراصل وفد کے حقائق جانچنے کے مشن کا حصہ ہے، جو اس المناک واقعے کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) کے سربراہ اور اداکار وجے کے عوامی پروگرام کے دوران 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اسپتال پہنچنے سے قبل، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی جانب سے تشکیل دیا گیا یہ وفد بھگدڑ کی جگہ پر گیا، جہاں انہوں نے مقام کا جائزہ لیا اور عینی شاہدین سے بات کی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان انوراگ ٹھاکر نے جائے حادثہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسپتال جا رہے ہیں۔ پہلے زخمیوں سے ملاقات کر لیتے ہیں، اس کے بعد ہیمامالنی جی سب کو اپڈیٹ کریں گی۔ وہ میڈیا کو بھی ایڈریس کریں گی۔
وفد کے اراکین میں بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیمامالنی، اپراجیتا سرنگی، انوراگ ٹھاکر، تیجسوی سوریا، برج لال، ریکھا شرما، شری کانت شنڈے (شیو سینا) اور پُتا مہیش کمار (تیلگو دیشم پارٹی) شامل ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمان ہیمامالنی اس کمیٹی کی کنوینر ہیں۔
عینی شاہدین نے وفد کو اُس وقت کے حالات سنائے جن کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ ٹی وی کے لیڈر آدھو اَرجنا نے اداکار وجے کے پاس جا کر انہیں بتایا کہ مجمع کے دباؤ سے لوگ بے ہوش ہو رہے ہیں۔ اس کے جواب میں مبینہ طور پر گاڑی سے ہجوم کی طرف پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں۔
عینی شاہد نے کہا کہ ٹی وی کے کے آدھو اَرجنا وجے کے پاس گئے اور بتایا کہ لوگ بے ہوش ہو رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے فوراً گاڑی سے پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں... مقامی انتظامیہ ناکام رہا... سڑک 19 فٹ کی تھی اور گاڑی خود 12 فٹ کی... ہنگامہ شروع ہوتے ہی انہوں نے تقریر ختم کی اور وہاں سے چلے گئے۔ وجے صرف 10 منٹ کے لیے موجود تھے۔
ایک اور عینی شاہد نے کہا کہ وجے کے بولنا شروع کرنے کے 3-4 منٹ بعد ہی لوگ گرنے لگے۔ افراتفری شروع ہوگئی، پھر ایمبولینس آئی — اُس نے بھی افراتفری بڑھا دی۔ ہم سب بھاگنے لگے... سب کچھ صاف ہونے میں ایک گھنٹہ لگا... بھیڑ میں کئی لوگ یہاں کے رہائشی نہیں تھے... آخر ہمیں گڑھے کی طرف کیوں دھکیلا گیا، دوسری طرف کیوں نہیں؟
اس سے قبل دن میں، انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وفد کی پہلی ترجیح متاثرہ خاندانوں کی بات سننا ہے، اس کے بعد رپورٹ تیار کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اُن لوگوں کی رائے سننے دیں جنہوں نے اپنے گھر والوں کو کھو دیا ہے، مقامی لوگوں اور حکام سے بات کریں، فیڈ بیک لیں اور اس کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں۔
یہ وفد 27 ستمبر کی بھگدڑ کے حالات کی جانچ کرے گا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرے گا اور اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے یہ وفد تشکیل دیا ہے، جس میں بی جے پی کے اراکین پارلیمان انوراگ ٹھاکر، تیجسوی سوریا، برج لال، اپراجیتا سرنگی، ریکھا شرما، اور شری کانت شنڈے (شیو سینا) کے ساتھ ساتھ پُتا مہیش کمار (تلگو دیشم پارٹی) بھی شامل ہیں۔ بی جے پی کی رکن پارلیمان ہیمامالنی کمیٹی کی کنوینر ہیں۔