کرناٹک : ڈگری کالج میں حجاب پر روک نہیں ۔وزیر تعلیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2022
کرناٹک : ڈگری کالج میں حجاب پر روک نہیں ۔وزیر تعلیم
کرناٹک : ڈگری کالج میں حجاب پر روک نہیں ۔وزیر تعلیم

 

 

بنگلور: ڈگری کالجوں میں طلبہ کے لئے کوئی یونیفارم نہیں ہے اور کل یعنی 16فروری سے ڈگری کالجوں کو شروع کرنے کےلئے حکومت پابند ہے۔ اس بات کی اطلاع ریاستی کابینہ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے دی۔اشوتھ نارائن نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اپنے پسند کے کپڑے پہن کر جانے کی آزادی ہے، لیکن طلبہ کو چاہئے کہ وہ اس کا غلط استعمال نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم اس کا غلط استعمال کرنے بھی نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول اور پی یو کالجوں میں یونیفارم لازمی ہےاس لئے وہاں اصول کے مطابق ہی آنا ہوگا۔ حجاب کے لئے وہاں کوئی موقع نہیں دیا جائے گا، البتہ ڈگری کالج میں طلبہ کے لئے کوئی یونیفارم نہیں ہوگا۔

 کالجوں میں باہر سے آنے والوں کو کسی حال میں بھی (شرارت کا) موقع نہیں دیاجائے گا۔ طلبا کسی بھی واقعہ کو موقع نہ دیں ، بھائی چارگی کے ساتھ کالجوں میں حاضری دیں۔ حجاب اور کیسری شال پر جاری بحث کے متعلق وزیر نےکہاکہ یہاں حجاب اور کیسری شال کی حمایت یا مخالفت کی بات نہیں ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ سب کو قانون کی پاسداری کرنی ہوگی اور ہم سب اس کے پابند ہیں۔