کانپور:ووٹ ڈالتے ہوئے تصویرپوسٹ کرنے پرمیئرکے خلاف کیس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
کانپور:ووٹ ڈالتے ہوئے تصویرپوسٹ کرنے پرمیئرکے خلاف کیس
کانپور:ووٹ ڈالتے ہوئے تصویرپوسٹ کرنے پرمیئرکے خلاف کیس

 

 

کانپور:یوپی اسمبلی الیکشن 2022 کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کانپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور میئر پرمیلا پانڈے نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ووٹ ڈالتے ہوئے اپنی تصویر کھینچی۔

اتنا نہیں پرمیلا پانڈے نے ووٹنگ کی رازداری کو پامال کرتے ہوئے یہ تصویر اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی پوسٹ کی۔ ساتھ ہی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کانپور (ڈی ایم کانپور) نے بتایا کہ پرمیلا پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ کانپور نگر کی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیہا شرما نے بتایا کہ میئر پرمیلا پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

ڈی ایم کانپور نگر کے آفیشل ٹویٹر پر بتایا گیا کہ - "کانپور کے ہڈسن اسکول پولنگ اسٹیشن پر پرمیلا پانڈے کی جانب سے ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی کے نتیجے میں، ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔"

پرمیلا پانڈے کے علاوہ کانپور نگر کے ضلع الیکشن افسر نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ فرنٹ (بی جے وائی ایم) کے سابق صدر نواب سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کانپور نگر کے ڈی ایم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر معلومات دی گئی- "بی جے پی یووا مورچہ کے سابق صدر نواب سنگھ کے خلاف پولنگ بوتھ میں ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی کے نتیجے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔