کنہیاقتل:چارملزمان اجمیر جیل منتقل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2022
کنہیاقتل:چارملزمان اجمیر جیل منتقل
کنہیاقتل:چارملزمان اجمیر جیل منتقل

 

 

ادے پور: گزشتہ ماہ ادے پور میں ایک درزی کے بہیمانہ قتل کی جاری تحقیقات کے درمیان، چار گرفتار ملزمان کو بدھ کو اجمیر جیل بھیج دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جن ملزمان کو جیل بھیجا گیا ہے ان میں محسن خان، وسیم، آصف اور محمد محسن شامل ہیں۔ چاروں یکم اگست تک جیل میں رہیں گے۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دیگر ملزمان ریاض غوث اور فرحت کو ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

اس سے پہلے منگل کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے راجستھان میں نو مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ادے پور میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کی تلاشی لی۔

این آئی اے نے تلاشی کے دوران ڈیجیٹل آلات (موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سم کارڈ) اور دیگر مجرمانہ مواد ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہ معاملہ 27 جون کو ادے پور کے مالداس اسٹریٹ پر واقع اس کی دکان پر 47 سالہ کنہیا لال تیلی کے قتل سے متعلق ہے۔ .

کنیہا کو قتل کرنے کا سبب نوپور شرما کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کرنا بتایا گیا ہے۔ بی جے پی کی سابق لیڈر شرما پر پیغمبر اسلام کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ 29 جون کو ادے پور کے دھان منڈی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

این آئی اے نے 29 جون کو کیس کا دوبارہ اندراج کیا اور تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ کنہیا لال تیلی کے قتل کے سلسلے میں این آئی اے نے اب تک سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔