کلیان سنگھ نے مفاد عامہ کے کاموں کے لئے اپنی عمر وقف کردی:مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2021
مودی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے
مودی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے قد آور لیڈر کلیان سنگھ کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نام کے مطابق ملک کے بہتر مستقبل اور مفاد عامہ کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی

مسٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ان کے مال اوینیو واقع رہائش گاہ سے باہر نکلے مسٹر مودی نے میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت میں کہا کہ مسٹر کلیان سنگھ نے ملک کے روشن مستقبل کے لئے خود کو وقف کردیا۔ وہ ملک کے کونے کونے میں یقین کا نام بن گئے تھے۔

انہوں نے زندگی کے زیادہ وقت مفاد عامہ کے کاموں لگایا چاہے وہ ایم ایل اے کے طور پر ہوں چاہے حکومت میں ان کا مقام ہو یا گورنر کی ذمہ داری ہو۔ہمیشہ ہر ایک کے لئے ترغیب کا مرکز بنے۔عوام الناس کے یقین کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے ایک قیمتی شخصیت کو کھویا ہے۔ ہم ان کے نظریات اور عزائم کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کریں اور ان کے سپنوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں کوئی کمی نہ رکھیں۔ میں ان کے قدموں میں دعا گو ہوں کہ مسٹر پربھون شری رام کلیان سنگھ کے شرن میں لیں اور پربھو رام ان کے کنبے کو اس دکھ کی گھڑی میں دکھ کو برداشت کرنے کی طابق فراہم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر سنگھ کا ہفتہ کی دیر شام لمبی علالت کے بعد یہاں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 89برس کے تھے۔ ان کے جسد خاکی کو اسمبلی میں رکھا گیا ہے جہاں عوامی نمائندے اور افسران ان کے آخری رسوم کی ادائگی کررہے ہیں۔

دوپہر تین بجے ان کے جسد خاکی کو علی گڑھ کے اترولی واقع ان کے آبائی گاوں لے جایا جائے یوگا اور پیر کو بلند شہر کے نرورا میں گنگا ندھی کے ساحل پر ان کے آخری رسومات کی ادائیگی کی جائے گی۔