سنت کالی چرن مہاراج 13 جنوری تک عدالتی تحویل میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-12-2021
 سنت کالی چرن مہاراج  13 جنوری تک عدالتی  تحویل میں
سنت کالی چرن مہاراج 13 جنوری تک عدالتی تحویل میں

 

 

آواز دی وائس، رائے پور

مہاتما گاندھی کو گالی دینے پر متنازعہ بننے والے مہاراشٹر کے سنت کالی چرن مہاراج کو 13 جنوری2022 تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

اب ان کے نئے سال کی صبح جیل میں ہی ہوگی۔ رائے پور پولیس نے اسے جمعہ کی شام عدالت میں پیش کیا۔ یہ پیشی اس معاملے میں ہوئی ہے جب کالی چرن مہاراج نے دھرم سنسد میں مہاتما گاندھی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج ہے۔

تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے کالی چرن مہاراج کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ قبل ازیں وکلا نے ان کے حوالے سے اپنے دلائل پیش کئے۔

سماعت کے دوران کالی چرن کے حامی عدالت کے باہر ہنومان چالیسہ کا ورد کرتے رہے۔ پولیس کالی چرن کو مندر ہسود تھانے سے لے کر عدالت پہنچی تھی۔ کالی چرن مسکراتے ہوئے عدالت کے احاطے میں داخل ہوا تھا۔

عدالت نے یکم جنوری2022 تک پولیس ریمانڈ دے دیا۔ اس سے قبل جمعرات کو، تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کے بعد، کالی چرن کو رائے پور پولیس نے یکم جنوری تک ریمانڈ پر طلب کیا تھا۔ جسے عدالت نے منظور کرلیا۔دن بھر کی پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے کالی چرن کو دوپہر میں عدالت میں پیش کیا۔

کالی چرن خواتین کے ساتھ مدھیہ پردیش میں چھپا ہوا تھا

رائے پور پولیس نے جمعرات کی صبح ایم پی کے چھتر پور سے کالی چرن کو پکڑا تھا۔ راجیش شرما نامی ایک شخص جو وہاں ہوم اسٹے میں رہ رہا تھا، نے بتایا کہ بابا منگل کی رات 6 لوگوں کے ساتھ آئے تھے۔ بعد میں دو خواتین بھی آئیں۔

کالی چرن نے ماسک پہن رکھا تھا، اس لیے لوگ اسے پہچان نہیں سکے۔ وہ خواتین کون تھیں اور اب کہاں گئیں، یہ معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دھرم سنسد میں مہاتما گاندھی کی توہین کی گئی۔ اکولہ مہاراشٹر کے رہنے والے کالی چرن نے 26 دسمبر2021 کو رائے پور کی دھرم سنسد میں کہا تھا – اس وقت 1947 میں موہن داس کرم چند گاندھی نے ملک کو تباہ کر دیا تھا۔

ناتھورام گوڈسے کو سلام، جس نے اسے قتل کیا۔ پروگرام کے چیف سرپرست اور ریاستی گوسیوا کمیشن کے چیئرمین مہنت رامسندر داس اس بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اسٹیج سے چلے گئے۔