توانائی بچانے کے لیے سائیکل پر عدالت پہنچے جج

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-05-2026
توانائی بچانے کے لیے سائیکل پر عدالت پہنچے جج
توانائی بچانے کے لیے سائیکل پر عدالت پہنچے جج

 



نئی دہلی
ملک میں توانائی کے تحفظ سے متعلق جاری مہم کے درمیان سمیر جین نے عدالت آنے جانے کے لیے سائیکل کا استعمال کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ حکام کے مطابق، جسٹس سمیر جین جمعہ کے روز گاندھی نگر میں واقع اپنے سرکاری رہائش گاہ سے سائیکل چلا کر راجستھان ہائی کورٹ پہنچے۔ انہوں نے کافی طویل فاصلہ سائیکل پر طے کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ کوئی سکیورٹی اہلکار بھی موجود نہیں تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ قدم نریندر مودی کی جانب سے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کی اپیل سے متاثر ہوکر اٹھایا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ اس سے پہلے راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سنجیو پرکاش شرما نے بھی اسی طرح کی پہل کرتے ہوئے اپنی اسکارٹ گاڑی کا استعمال بند کر دیا تھا۔