جھانسی: زبردست سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2021
جھانسی: زبردست سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت
جھانسی: زبردست سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

 

 

 جھانسی: اترپردیش میں جھانسی کے چرگاؤں تھانہ علاقے میں جمعہ کو پیش آئے زبردست سڑک حادثے میں سات خواتین اور چار بچوں سمیت 11 لوگوں کی موت ہوگئی پولیس نے بتایا کہ چرگاؤں تھانہ علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی پنڈھوکر سے چرگاؤں آرہی تھی، جس میں 30 سے 32 لوگ سوار تھے۔ راستے میں اچانک کسی مویشی کے سامنے آجانے سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر پلٹ گیا اور اس دوران حادثے میں سات خواتین اور چار بچوں سمیت 11 کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ راہ گیروں کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے سنگین طور پر زخمی چھ لوگوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج بھیجا