جامعہ ملیہ : حکومت ہند کی طرف سے منعقدہ اسٹڈی ٹور میں 2طلبا منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2021
جامعہ ملیہ :وزارت سیاحت، حکومت ہند کی طرف سے منعقدہ اسٹڈی ٹور میں دوطلبا منتخب
جامعہ ملیہ :وزارت سیاحت، حکومت ہند کی طرف سے منعقدہ اسٹڈی ٹور میں دوطلبا منتخب

 

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو طالب علموں محمد واصل اسرار(پی ایچ ڈی،ٹورزم اینڈ ہاسپٹالیٹی) اوردیویش ٹھاکر (بیچلر آف ٹورزم اینڈ ٹرویل مینجمنٹ) کووزارت سیاحت،حکومت ہند کی جانب سے کو ہیما،ناگالینڈ میں اسٹڈی ٹور میں شرکت کے لیے ہندوستان کے پچاس طلبا میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ طلبا کا یہ انتخاب گزشتہ ہم نصابی سرگرمیوں اور پروگراموں میں ان کی شرکت کے پیش نظر وزارت سیاحت اور ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے طے کردہ معیارات کی بنیا د ہوا ہے۔پروگرام مؤرخہ ستائیس۔انتیس نومبر دوہزار اکیس کو انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ اور ناگالینڈ کی ہورنبل فیسٹول دوہزار اکیس کے ساتھ منعقد ہوگا۔

یہ پروگرام وزارت سیاحت،حکومت ہند اور ناگالینڈ کی سرکار منعقد کررہی ہے۔ اس پروگرام میں آٹھ ریاستی نمائندوں کے علاوہ ممتاز شخصیات اور اے ڈی جی ٹورزم شریک ہوں گے۔ پروگرام میں ناگالینڈ کے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر عشائیہ اور تہذیبی و ثقافتی پروگرام کے ساتھ کساما ورثہ گاؤ ں، کسما جنگ میموریل اورمورنگس کے دورے شامل ہیں۔اس کے علاوہ بی ٹو بی میٹنگ اورسیاحت پر ایک پینل مباحثہ بھی منعقد ہوگا۔ 

سارہ حسین،صدر شعبہ سیاحت،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پر کہا کہ ’طلباشعبہ سیاحت میں مثبت تعاون کی شدیدخواہش رکھتے ہیں۔ہماری تدریس و آموزش کا مطمح نظر ’کرکے سیکھنا‘ہے۔یہ امر ہمارے لیے باعث افتخار ہے کہ ہمارے طلبا اسٹڈی ٹور کے لیے ملک کے پچاس طلبا میں سے منتخب ہوئے ہیں۔‘ تعلقات عامہ دفتر