جامعہ ملیہ: طلبا کو کیمپس پلیسمنٹ میں بہترین ملازمتوں کی پیش کش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-09-2021
جامعہ ملیہ  اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

 

 

نئی دہلی : یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے سے سال 2022-2021- کے لیے کیمپس پلیسمنٹ شروع کردی ہے۔

اس وقت سے دس سے زیادہ ملٹی نیشنل اور بھروسے مند کمپنیوں نے ورچوئل کیمپس پلیسمنٹ مہم منعقد کی ہے۔جامعہ کے طلبا کو بڑی ملازمتوں کی پیش کش کرنے والی کمپنیاں ٹی سی ایس، آئی بی ایم، ڈیلوائٹ اور وپرو ہیں۔جو طلبا ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کا تعلق انجینرئنگ،کمپوٹر سائنس اور کامرس شعبوں سے ہے۔

 بی ٹیک اور ایم سی اے کے تقریباً سو طلبا کو ٹی سی ایس، ای ایکس ایل سروسز، جوش ٹکنالوجی،زیڈ ایس ایسو سی ایٹس، انووایسر،پبلیسس سپی اینٹ، انفوایج او رآئی بی ایم نے منتخب کیا ہے۔ڈیلائیٹ نے کامرس (ایم۔کام) کے سات طلبا کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

اس ملازمت مہم میں سالانہ سب سے زیادہ پیکج چودھ لاکھ کا رہا ہے اور سالانہ اوسط پیکج سات لاکھ تک کا ہے۔اقتصادی کساد بازاری اور وبائی بحران کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر یہ اپنے آپ میں خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ملک کی بہترین اور سرکردہ کمپنیاں جامعہ کے طلبا کو ملازمت کی پیش کش کر رہی ہیں۔

 پروفیسر زیڈ۔اے۔ جعفری،ڈائریکٹر،پلیسمنٹ سیل نے جامعہ پلیسمنٹ سیل ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے ترجیحی بنیاد پرمؤقر کمپنیوں کو مدعو کیا تھا۔ صنعت اور علمی ادارے کے درمیان جامعہ کا استوار کردہ رابطہ اورطلبا اور تدریس کے معیار نے ملک بھر میں یونیورسٹی کو ایک سرکردہ ادارے کی حیثیت میں پہنچانے میں مدد بہم پہنچائی ہے۔ آئندہ ماہ اور بھی کمپنیاں کیمپس پلیسمنٹ کے لیے آنے والی ہیں۔