جامعہ ملیہ: پروفیسر اقبال حسین کی اسٹیٹ افیسر کے عہدے پر تقرری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جامعہ ملیہ: پروفیسر اقبال حسین کی اسٹیٹ افیسر کے عہدے پر تقرری
جامعہ ملیہ: پروفیسر اقبال حسین کی اسٹیٹ افیسر کے عہدے پر تقرری

 

 

نئی دہلی : حکومت ہند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے افسر جائیداد کے عہد ے پر پروفیسر اقبال حسین کی تقرری کا اعلان کیا ہے شعبہ اعلی تعلیم،وزارت تعلیم،حکومت ہند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے افسر جائیداد کے عہدے پر پروفیسر اقبال حسین ڈین،فیکلٹی آف لا، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

وہ اس عہدے کے اختیارات کا استعمال کریں گے اور پبلک پریمسیز (ناجائز قابضوں کا انخلا)ایکٹ انیس سو ایکہتر کے تحت افسر جائیداد کی ذمہ داریوں اور اس کے فرائض کو بھی انجام دیں گے۔ پبلک پریمیسز (ناجائز قابضوں کا انخلا) ایکٹ کے تحت وہ انخلاکے ساتھ ساتھ سرکاری جائیداد کو پہنچائے گئے نقصانات کے خلاف بطور نیم عدالتی اہل کار کاروائی کریں گے۔

:گواہوں کو سمن بھیجنا،نوٹس جاری کرنا،کاروائیوں کے سلسلوں پر قریبی نگاہ رکھنا اور ان کاروائیوں اور دیگر متعلقہ کاموں کے سلسلے میں احکامات جاری کرنا۔نیز وہ جائیداد افسر کے جاری کردہ احکامات کے خلاف اعلی عدالتوں میں دائر کردہ اپیلوں کوبھی دیکھیں گے اور ان پر قریبی نگاہ رکھیں گے۔

ان کی ڈین شپ کے تحت، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لا فیکلٹی کو نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک(این آئی آر ایف) انڈیا دوہزار بیس میں نویں رینک کے مقابلے میں این آئی آر ایف کی دوہزار اکیس کی رینکنگ میں ساتویں رینک آئی ہے۔