جے شنکر 7 نومبر کو دو روزہ دورے پر روس جائیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2022
جے شنکر 7 نومبر کو دو روزہ دورے پر روس جائیں گے
جے شنکر 7 نومبر کو دو روزہ دورے پر روس جائیں گے

 

 

نئی دہلی،:  وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے پیر سے روس کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہاکہ ’’وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 7 اور 8 نومبر کو روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت و صنعت ڈینس مینٹروف سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر اور روسی لیڈروں کے درمیان باہمی، علاقائی اور عالمی اہمیت کے مختلف موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر روسی رہنماؤں کے ساتھ ماسکو میں یوکرین۔ روس جنگ کو ختم کرنے کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں، ترجمان نے کہاکہ"دونوں فریقین کے رہنما ملاقات میں کیا بات کریں گے۔ پہلے سے کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یورپ میں جاری تنازعہ پر ہندوستان کا نقطہ نظر سب کو معلوم ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ترجمان نے کہاکہ "وزیر خارجہ جے شنکر کی روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت متوقع ہے