نئی دہلی (ایجنسی)جموں و کشمیر طلبہ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے مشیر سے ملاقات کی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پیش آنے والے ہاسٹل بحران پر اپنی تشویش ظاہر کی۔ وفد نے بتایا کہ بڑی تعداد میں کشمیری طلبہ کو ہاسٹل میں جگہ نہیں مل رہی، جس کی وجہ سے انہیں رہائش کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔
وفد نے مشیر سے درخواست کی کہ وہ دہلی حکومت اور جامعہ ملیہ انتظامیہ سے بات کریں تاکہ کشمیری طلبہ کو فوری رہائشی سہولت فراہم کی جا سکے۔ طلبہ نے کہا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے کیونکہ رہائش کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور متبادل انتظامات ملنا مشکل ہو گیا ہے۔
مشیر نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ جلد کوئی حل نکل سکے۔