جموں و کشمیر: شدید بارشوں کے باعث سرینگر قومی شاہراہ بند

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2025
جموں و کشمیر: شدید بارشوں کے باعث سرینگر قومی شاہراہ بند
جموں و کشمیر: شدید بارشوں کے باعث سرینگر قومی شاہراہ بند

 



راجوری (جموں و کشمیر)جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث زمینی کٹاؤ (لینڈ سلائیڈنگ)، اچانک سیلاب (فلیش فلڈ)اور سڑکوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے(NH-44)کو بند کر دیا گیا ہے۔ متعدد اضلاع کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

مہور (ریاسی) میں بادل پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ریاسی ضلعکے مہور تحصیل میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ)کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔جے کے این سی کے ایم ایل اے خورشید احمدنے بتایا کہ مہور کے کرادا گاؤں میں نذیر احمد، ان کی اہلیہ وزیرہ بیگم اور ان کے پانچ بچے اس قدرتی آفت کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا ہم نے کبھی اتنی شدید بارش نہیں دیکھی۔ دیہاتیوں نے آج صبح لاشیں نکالیں۔

قومی شاہراہ بند، گاڑیوں کو روکنے کی ہدایت

سب انسپکٹر (ٹریفک) مقبول حسیننے اے این آئی کو بتایا کہ شدید لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرنے کی وجہ سے جموں-سرینگر قومی شاہراہ بند ہے۔

انہوں نے کہاتمام گاڑیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشورے پر عمل کریں۔ مغل روڈ سے آنے والی گاڑیوں کو بھی کٹ آف ٹائم کے مطابق روکا جا رہا ہے۔ ہم نے 2:30 بجے کے بعد کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر گاڑیوں کو بس اسٹینڈ بھیجا گیا ہے جہاں رہائش اور کھانے کا انتظام ہے، جب کہ ٹرک اور چھوٹی گاڑیاں روکی جا رہی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی

برائے مہربانی اپنی مرضی سے فیصلے نہ کریں۔ موسم اب بھی خراب ہے۔ مغل روڈ بھی کسی بھی وقت بند ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ

بھارت کے محکمہ موسمیات(IMD)نے راجوری، جموں اور کٹھوعہ کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں آئندہ دنوں میں انتہائی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید برآں، یکم ستمبر کے لیے پونچھ، ریاسی، کولگام، جموں اور دیگر اضلاع کے لیے بھی اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بچاؤ کے اقدامات جاری

ریاسی ضلع انتظامیہ کے مطابق، مہور اور بدر کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔