جموں و کشمیر: امرناتھ یاترا کے پیش نظر این ایچ-44 پر سیکیورٹی سخت

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-05-2026
جموں و کشمیر:  امرناتھ یاترا کے پیش نظر این ایچ-44 پر سیکیورٹی سخت
جموں و کشمیر: امرناتھ یاترا کے پیش نظر این ایچ-44 پر سیکیورٹی سخت

 



رام بن
دو سالہ ڈاربر موو  جس کے تحت سکریٹریٹ کے ملازمین اور ریکارڈ ہر سال جموں سے سری نگر منتقل کیے جاتے ہیں   کے پیش نظر سی آر پی ایف کی 84ویں بٹالین نے نیشنل ہائی وے (این ایچ-44) پر سیکیورٹی کے انتظامات کو اعلیٰ ترین سطح پر سخت کر دیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکریٹریٹ کے ملازمین 30 اپریل کی صبح سے جموں سے سری نگر کی جانب روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں تاکہ 4 مئی کو سری نگر سکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔
رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں تعینات سی آر پی ایف کی 84ویں بٹالین کے دائرہ اختیار میں این ایچ-44 کا 47 کلومیٹر طویل حصہ آتا ہے، جو نشری میں واقع 9.8 کلومیٹر لمبی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سرنگ سے لے کر ڈگڈول تک پھیلا ہوا ہے۔ بٹالین نے شاہراہ کے مختلف اہم اور حساس مقامات پر مکمل نفری تعینات کر دی ہے۔ کمانڈنٹ سی آر پی ایف 84 بٹالین، این رنبیر سنگھ نے کہا، "ہر سال کی طرح جموں و کشمیر میں ڈاربر موو کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آج جموں میں دفاتر بند ہو گئے ہیں اور 4 مئی کو سری نگر میں دوبارہ کھلیں گے۔ اس دوران وزراء، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ افسران سمیت کئی وی وی آئی پیز سفر کریں گے۔ ہماری بٹالین رام بن میں تعینات ہے اور ہم این ایچ-44 کے 47 کلومیٹر حصے کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں جو جموں کو کشمیر وادی سے جوڑتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزراء، بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ملازمین کی محفوظ اور آسان نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سی آر پی ایف نے بم ڈسپوزل اسکواڈز، سنفر ڈاگ اسکواڈز اور ڈرونز تعینات کیے ہیں۔ڈاربر موو کے لیے ہماری تیاریاں انتہائی اعلیٰ سطح پر ہیں — ہمہ وقت چوکس، جسمانی اور ذہنی طور پر تیار۔ ہمارے زیادہ تر اہلکار زمین پر موجود ہوں گے۔ ہمارے تمام وسائل، جن میں کاؤنٹر آئی ای ڈی ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈز، ڈاگ اسکواڈز، ڈرونز اور کوئیک ایکشن ٹیمیں شامل ہیں، حکمت عملی کے تحت تعینات کی جائیں گی۔ ہم شاہراہ پر مکمل نگرانی رکھیں گے تاکہ یہ عمل پرامن اور کامیاب ہو۔
آئندہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکیورٹی اور لاجسٹک تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کمانڈنٹ این رنبیر سنگھ نے کہا کہ یاترا کو پرامن اور کامیاب بنانا حکام کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ اوپننگ پیٹرول ٹیمیں صبح سویرے اپنے دائرہ اختیار میں سڑک کا جائزہ لینا شروع کر دیتی ہیں، جبکہ پولیس مختلف مقامات پر قائم اپنی چوکیوں سے مسلسل نگرانی رکھتی ہے۔"امرناتھ یاترا ایک بڑا قومی ایونٹ ہے اور اسے پرامن اور کامیاب بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ چونکہ یاترا اسی راستے سے گزرتی ہے، اس لیے ہماری تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ نفری تعینات کی جائے گی اور تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ مکمل تیاری اور چوکس نگرانی کے ساتھ ہم اپنے انٹیلیجنس نظام کو فعال کریں گے،۔
انہوں نے مزید کہا، "ہماری آر او پی ڈیوٹیز صبح 7 یا 7:30 بجے نقل و حرکت کے شیڈول کے مطابق شروع ہوتی ہیں۔ ہم مختلف اوقات میں تعیناتی کرتے ہیں اور شام تک موجود رہتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم صبح سویرے یا رات گئے بھی تعینات ہو جاتے ہیں۔