دیوالی ۔ بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف ہائی الرٹ پر

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 18-10-2025
دیوالی ۔ بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف ہائی الرٹ پر
دیوالی ۔ بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف ہائی الرٹ پر

 



جموں : ارنیا سیکٹر جموں و کشمیر میں دیوالی کے موقع پر بارڈر سکیورٹی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ رات کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں چوبیس گھنٹے سکیورٹی برقرار رہے۔ تہوار کے موسم کے باوجود بی ایس ایف کے جوان پوری طرح چوکس ہیں اور ملک کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ فورس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے تاکہ عوام خوف کے بغیر دیوالی منا سکیں۔

ایک جوان نے کہا کہ عوام کے لیے پیغام ہے کہ وہ اپنے گھروں میں خوشی کے ساتھ دیوالی منائیں کیونکہ بی ایس ایف پوری طرح چوکنا ہے اور کسی بھی خطرے کا مضبوطی سے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ بی ایس ایف نے سب شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ جب تک وہ سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

ایک اور جوان نے بتایا کہ وہ ہر وقت چوکنے ہیں اور کسی بھی خطرے کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ عوام کے لیے پیغام یہی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی سے تہوار منائیں کیونکہ بی ایس ایف ان کی حفاظت کے لیے موجود ہے تاکہ شہری بغیر خوف کے دیوالی کا جشن منا سکیں۔ ایک اہلکار نے کہا کہ اگرچہ ہم اپنے گھروں سے دور ہیں لیکن بی ایس ایف ہی ہمارا گھر ہے ہم سب مل کر دیوالی مناتے ہیں جیسے اپنے گھروں میں مناتے ہیں۔

بی ایس ایف نے سب شہریوں کو دلی دیوالی کی مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ جب تک وہ سرحدوں پر موجود ہیں کسی کو فکر کی ضرورت نہیں۔

ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے دھنتیرس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اہل وطن کو دھنتیرس کی دلی مبارکباد دیتا ہوں اس مقدس موقع پر میں سب کی خوشیوں خوشحالی اور اچھی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔ بھگوان دھنونتری سب پر اپنی برکتیں نازل کریں۔

دھنتیرس کا دن بھگوان گنیش دیوی لکشمی اور دولت کے دیوتا کوبر کی پوجا کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ نیا سامان خریدنے کے لیے بہت مبارک دن سمجھا جاتا ہے۔ بھگوان دھنونتری کو آیوروید کا دیوتا مانا جاتا ہے جنہوں نے انسان کو بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے طب کا علم دیا۔

دیوالی کے تہوار کا آغاز پیر کے دن دھنتیرس سے ہوا جو جشن کے آغاز کا دن ہے۔ یہ دن ہندو تقویم کے ماہ آسویجا کے کرشن پکش کی تیرہویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔