جموں (جموں و کشمیر) :بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کے روز اپنے بہادر سپاہی، کانسٹیبل (جی ڈی) راجیب نونیا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو 27 اگست 2025 کو جموں کے اکھنور علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔
بی ایس ایف جموں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں لکھا:"ہم بی ایس ایف کے بہادر کانسٹیبل راجیب نونیا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ 27 اگست 2025 کو جموں ضلع کے اکھنور علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعیناتی کے دوران شہید ہوئے۔"
بی ایس ایف نے ان کی جرات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
مزید کہا گیا:"انہوں نے بے مثال جرات، فرض شناسی، اور لگن کے ساتھ شہادت حاصل کی۔ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف اور تمام افسران و اہلکاران ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔"
منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں:
اس سے قبل، 22 اگستکو بی ایس ایف اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو(NCB) نے جموں کے میرن صاحب علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئنبرآمد ہوئی۔
بی ایس ایف جموں کے بیان کے مطابق:"22 اگست 2025 کو، بی ایس ایف جموں کی جانب سے موصولہ مخصوص خفیہ اطلاع پر بی ایس ایف اور این سی بی جموں نے مشترکہ تلاشی مہم چلائی، جس میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے میرں صاحب، جموں سے 50 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی گئی۔"
بین الاقوامی منشیات ریکٹ بے نقاب:
اسی تسلسل میں، 21 اگستکو بی ایس ایف نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی آئیزول یونٹ اور میزورم کے محکمہ ایکسائز کے ساتھ مل کر ایک بین الاقوامی منشیات ریکٹ کا پردہ فاش کیا۔
اس مشترکہ کارروائی کے دوران 75 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیاتضبط کی گئیں اور 8 افراد کو گرفتارکیا گیا۔
یہ کامیابی آئیزول-چمفائی نیشنل ہائی وے(NH-6) پر کیفاںگ اور سیلنگ دیہاتوں کے درمیان، آئیزول سے تقریباً 60 کلومیٹر دور حاصل ہوئی، جہاں چار مشتبہ گاڑیوں کو روکا گیا۔