اسرو 12 جنوری کو پی ایس ایل وی سی 62 مشن لانچ کرے گا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 07-01-2026
اسرو 12 جنوری کو پی ایس ایل وی سی 62 مشن لانچ کرے گا
اسرو 12 جنوری کو پی ایس ایل وی سی 62 مشن لانچ کرے گا

 



 سری ہری کوٹا :ستیش دھون اسپیس سینٹر کے فرسٹ لانچ پیڈ سے بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو بارہ جنوری کو پی ایس ایل وی سی باسٹھ مشن لانچ کرے گا۔ اسرو نے منگل کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ لانچ صبح دس بج کر سترہ منٹ بھارتی وقت کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ اس مشن کے ذریعے اسرو اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرے گا۔

اس سے قبل چوبیس دسمبر کو اسرو نے امریکہ کی کمپنی اے ایس ٹی اسپیس موبائل کے لیے بلیو برڈ بلاک ٹو کمیونی کیشن سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ یہ سیٹلائٹ سری ہری کوٹا سے صبح آٹھ بج کر پچپن منٹ پر مدار میں بھیجا گیا اور مشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ یہ جدید سیٹلائٹ دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کو براہ راست تیز رفتار سیلولر براڈ بینڈ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اسرو کے مطابق ایل وی ایم تھری ایم سکس بلیو برڈ بلاک ٹو مشن ایک خصوصی تجارتی مشن تھا جو ایل وی ایم تھری لانچ وہیکل کے ذریعے انجام دیا گیا۔ یہ ایل وی ایم تھری کی چھٹی کامیاب عملی پرواز تھی۔ اس مشن میں بلیو برڈ بلاک ٹو کو لو ارتھ آربٹ میں نصب کیا گیا جو اس مدار میں بھیجا جانے والا سب سے بڑا تجارتی مواصلاتی سیٹلائٹ ہے اور یہ بھارتی سرزمین سے لانچ ہونے والا ایل وی ایم تھری کا سب سے بھاری پے لوڈ بھی ہے۔

ایل وی ایم تھری لانچ وہیکل اسرو کی جانب سے تیار کردہ تین مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے جس میں دو ٹھوس اسٹرپ آن موٹرز ایک مائع کور اسٹیج اور ایک کریوجینک اپر اسٹیج شامل ہے۔ اس کا وزن لانچ کے وقت چھ سو چالیس ٹن ہے اس کی اونچائی تینتالیس اعشاریہ پانچ میٹر ہے اور یہ جی ٹی او مدار تک چار ہزار دو سو کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔