اسرائیل: 3 آکسیجن جینریٹرس اور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس دہلی پہنچ گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2021
اسرائیل سے آئی مدد
اسرائیل سے آئی مدد

 

 

آواز دی وائس ۔نئی دہلی

انڈین فضائیہ کا ایک طیارہ اسرائیل سے 3 آکسیجن جینریٹرساور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس کے ساتھ کل رات ہندوستان پہنچا ہے۔

فی جینریٹر کی صلاحیت120 بستر والے اسپتال کی آکسیجن کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے ملنے والی اس مدد کی دلکی گہرائیوں سے قدر کرتا ہے۔ اس سے ملک کی آکسیجن کی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہندوستان نے امریکی بایوفارماٹیکل کمپنی کے ذریعہ تحفے میں کی25 ہزار 600 شیشیوں کی ایک اور کھیپ بھیجے جانے کے تئیں بھی تشکر کا اظہار کیا ہے،جو آج صبح ممبئی پہنچی ہے۔

ہندوستان نے اپنے آسیان شراکت دار تھائی لینڈ سے تحفے میں200 آکسیجن سلنڈروں اور 10 آکسیجن کنسنٹریٹرس کی اس کھیپ کے ملنے پر ستائش کا اظہارکیا ہے، جو آج صبح ہندوستان پہنچی ہے۔ تھائی لینڈ میں مقیم ہندوستانی برادری نے 100 آکسیجن سلینڈرساور 60آکسیجن کنسنٹریٹرس عطیہ کے طور پر ہندوستان کو دے رہے ہیں۔