ایران کے حملوں سے امریکی جانی نقصان ہو سکتا ہے: ٹرمپ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 28-02-2026
ایران کے حملوں سے امریکی جانی نقصان ہو سکتا ہے: ٹرمپ
ایران کے حملوں سے امریکی جانی نقصان ہو سکتا ہے: ٹرمپ

 



ویسٹ پام بیچ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف حملوں کے نتیجے میں امریکہ کے لوگوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے ہفتہ کی علی الصبح سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو میں کہا كہ بہادر امریکی ہیروز کی جانیں جا سکتی ہیں اور ہمیں بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جنگ میں ایسا اکثر ہوتا ہے۔
ٹرمپ نے جون میں ایران کے جوہری ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کے بعد کہا تھا كہ ہم نے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی اپنی بدنیتی پر مبنی کوششیں دوبارہ شروع نہ کریں، اور ہم نے بار بار مفاہمت کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ن جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے اپنے ارادے کو ترک کرنے کے ہر موقع کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اب اسے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ٹرمپ نے ایران پر حملوں کوایک مثالی مشن” قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے ضروری تھے کیونکہ ایران جوہری ہتھیار اور میزائل نظام تیار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جو امریکہ تک پہنچ سکتے تھے۔
انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیں۔