سرمایہ کاری فراڈ کا ملزم فجی سے واپس لایا گیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2026
سرمایہ کاری فراڈ کا ملزم فجی سے واپس لایا گیا
سرمایہ کاری فراڈ کا ملزم فجی سے واپس لایا گیا

 



نئی دہلی: مبینہ بڑے سرمایہ کاری فراڈ کے ایک مطلوب ملزم کو جمعرات کے روز فجی سے ہندوستان واپس لایا گیا۔ یہ کارروائی سی بی آئی، وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ اور مہاراشٹر پولیس کے باہمی تعاون سے انجام دی گئی۔

حکام کے مطابق، ملزم راہل شام راؤ کالوکھے پر الزام ہے کہ اس نے لوگوں کو غیر معمولی اور یقینی منافع کا جھانسہ دے کر سرمایہ کاری کرائی اور بعد میں اس رقم کو ذاتی فائدے کے لیے خرد برد کر لیا۔ سی بی آئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم تحقیقات اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو گیا تھا۔"

مہاراشٹر پولیس کی درخواست پر سی بی آئی نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرایا، جس کی مدد سے اس کا سراغ فجی میں ملا۔ بعد ازاں فجی کے مقامی حکام نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر اسے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو ہندوستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اسے واپس لانے کے لیے ایک خصوصی ٹیم فجی گئی تھی، جو ملزم کو ساتھ لے کر 30 جولائی کو ہندوستان پہنچ گئی۔